یرمیاہ 15:22-16
یرمیاہ 15:22-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”کیا دیودار کا خُوبصورت محل ہونے سے، کوئی بادشاہ بَن جاتا ہے؟ کیا تمہارے باپ کے پاس بے شُمار کھانے پینے کی چیزیں نہیں تھیں؟ دیکھ تمہارا باپ راستباز اَور اِنصاف پسند تھا، اِس لیٔے خُدا نے اُسے برکت دی تھی۔ تمہارا باپ مسکینوں اَور مُحتاجوں کے ساتھ اِنصاف سے پیش آتا تھا، اِس لیٔے اُس کا بھلا ہُوا۔ کیا میرا عِرفان رکھنے کا مطلب یہی نہیں ہے؟“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
یرمیاہ 15:22-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیا دیودار کی شاندار عمارتیں بنوانے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تُو بادشاہ ہے؟ ہرگز نہیں! تیرے باپ کو بھی کھانے پینے کی ہر چیز میسر تھی، لیکن اُس نے اِس کا خیال کیا کہ انصاف اور راستی قائم رہے۔ نتیجے میں اُسے برکت ملی۔ اُس نے توجہ دی کہ غریبوں اور ضرورت مندوں کا حق مارا نہ جائے، اِسی لئے اُسے کامیابی حاصل ہوئی۔“ رب فرماتا ہے، ”جو اِسی طرح زندگی گزارے وہی مجھے صحیح طور پر جانتا ہے۔
یرمیاہ 15:22-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیا تُو اِسی لِئے سلطنت کرے گا کہ تُجھے دیودار کے کام کا شَوق ہے؟ کیا تیرے باپ نے نہیں کھایا پِیا اور عدالت و صداقت نہیں کی جِس سے اُس کا بھلا ہُؤا؟ اُس نے مِسکِین اور مُحتاج کا اِنصاف کِیا۔ اِسی سے اُس کا بھلا ہُؤا۔ کیا یِہی میرا عِرفان نہ تھا؟ خُداوند فرماتا ہے۔