یرمیاہ 5:23-6
یرمیاہ 5:23-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ فرماتے ہیں، وہ دِن آ رہے ہیں، جَب مَیں داویؔد کے لیٔے ایک صادق شاخ پیدا کروں گا، وہ اَیسا بادشاہ ہوگا جو حِکمت سے حُکومت کرےگا اَور مُلک میں اِنصاف اَور راستی کا دَور ہوگا۔ اُس کے ایّام میں بنی یہُوداہؔ نَجات پایٔےگا، اَور بنی اِسرائیل سکون سے سکونت کریں گے۔ اَور وہ اِس نام سے پُکارا جائے گا، یَاہوِہ ہمارے صادق مُنجّی۔
یرمیاہ 5:23-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب فرماتا ہے، ”وہ وقت آنے والا ہے کہ مَیں داؤد کے لئے ایک راست باز کونپل پھوٹنے دوں گا، ایک ایسا بادشاہ جو حکمت سے حکومت کرے گا، جو ملک میں انصاف اور راستی قائم رکھے گا۔ اُس کے دورِ حکومت میں یہوداہ کو چھٹکارا ملے گا اور اسرائیل محفوظ زندگی گزارے گا۔ وہ ’رب ہماری راست بازی‘ کہلائے گا۔
یرمیاہ 5:23-6 کِتابِ مُقادّس (URD)
دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں داؤُد کے لِئے ایک صادِق شاخ پَیدا کرُوں گا اور اُس کی بادشاہی مُلک میں اِقبال مندی اور عدالت اور صداقت کے ساتھ ہو گی۔ اُس کے ایّام میں یہُوداؔہ نجات پائے گا اور اِسرائیل سلامتی سے سکُونت کرے گا اور اُس کا نام یہ رکھّا جائے گا خُداوند ہماری صداقت۔