یرمیاہ 11:29-13
یرمیاہ 11:29-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کیونکہ مَیں تمہارے حق میں اَپنے مقصد کو جانتا ہُوں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”وہ تمہاری خُوشحالی کے ہیں، تمہارے نُقصان کے نہیں ہیں، میرے پاس تمہارے حق میں اُمّید اَور مُستقبِل دینے کے منصُوبے ہیں۔ تَب تُم میرا نام لے کر مُجھے پُکارو گے اَور میرے پاس آکر مُجھ سے دعا کروگے اَور مَیں تمہاری سُنوں گا۔ تُم مُجھے ڈھونڈوگے اَور پاؤگے بھی جَب تُم مُجھے اَپنے پُورے دِل سے ڈھونڈوگے۔
یرمیاہ 11:29-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیونکہ رب فرماتا ہے، ’مَیں اُن منصوبوں سے خوب واقف ہوں جو مَیں نے تمہارے لئے باندھے ہیں۔ یہ منصوبے تمہیں نقصان نہیں پہنچائیں گے بلکہ تمہاری سلامتی کا باعث ہوں گے، تمہیں اُمید دلا کر ایک اچھا مستقبل فراہم کریں گے۔ اُس وقت تم مجھے پکارو گے، تم آ کر مجھ سے دعا کرو گے تو مَیں تمہاری سنوں گا۔ تم مجھے تلاش کر کے پا لو گے۔ کیونکہ اگر تم پورے دل سے مجھے ڈھونڈو
یرمیاہ 11:29-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔ تب تُم میرا نام لو گے اور مُجھ سے دُعا کرو گے اور مَیں تُمہاری سنُوں گا۔ اور تُم مُجھے ڈُھونڈو گے اور پاؤ گے۔ جب پُورے دِل سے میرے طالِب ہو گے۔