یرمیاہ 9:38-10
یرمیاہ 9:38-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”اَے بادشاہ، میرے آقا، اِن لوگوں نے یرمیاہؔ نبی کے ساتھ جو حرکت کی ہے وہ نہایت بُری ہے۔ اُنہُوں نے اُسے حوض میں پھینک دیا ہے جہاں وہ بھُوک سے مَر جائے گا کیونکہ شہر میں اَب روٹی بھی نہیں بچی ہے۔“ تَب بادشاہ نے کُوشی عبیدؔ ملِکؔ کو حُکم دیا، ”یہاں سے تیس آدمی اَپنے ساتھ لے اَور اِس سے پہلے کہ وہ مَر جائے یرمیاہؔ نبی کو حوض سے باہر نکال لے۔“
یرمیاہ 9:38-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
”میرے آقا اور بادشاہ، جو سلوک اِن آدمیوں نے یرمیاہ کے ساتھ کیا ہے وہ نہایت بُرا ہے۔ اُنہوں نے اُسے ایک حوض میں پھینک دیا ہے جہاں وہ بھوکا مرنے کو ہے۔ کیونکہ شہر میں روٹی ختم ہو گئی ہے۔“ یہ سن کر بادشاہ نے عبدمَلِک کو حکم دیا، ”اِس سے پہلے کہ یرمیاہ مر جائے یہاں سے 30 آدمیوں کو لے کر نبی کو حوض سے نکال دیں۔“
یرمیاہ 9:38-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
کہ اَے بادشاہ میرے آقا! اِن لوگوں نے یَرمِیاؔہ نبی سے جو کُچھ کِیا بُرا کِیا کیونکہ اُنہوں نے اُسے حَوض میں ڈال دِیا ہے اور وہ وہاں بُھوک سے مَر جائے گا کیونکہ شہر میں روٹی نہیں ہے۔ تب بادشاہ نے عبدؔملِک کُوشی کو یُوں حُکم دِیا کہ تُو یہاں سے تِیس آدمی اپنے ساتھ لے اور یَرمِیاؔہ نبی کو پیشتر اِس سے کہ وہ مَر جائے حَوض میں سے نِکال۔