یرمیاہ 17:39-18
یرمیاہ 17:39-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن اُس دِن میں تُمہیں بچا لُوں گا۔ یہ یَاہوِہ نے فرمایاہے۔ تُم اُن لوگوں کے حوالہ نہ کئے جاؤگے جِن سے تُم ڈرتے ہو۔ یَاہوِہ فرماتے ہیں، میں تُمہیں ضروُر بچاؤں گا۔ تُم تلوار سے مارے نہ جاؤگے بَلکہ تمہاری جان تمہارے لئے غنیمت ہوگی کیونکہ تمہارا توکّل مُجھ پر ہے یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔‘ “
یرمیاہ 17:39-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن رب فرماتا ہے کہ تجھے مَیں اُس دن چھٹکارا دوں گا، تجھے اُن کے حوالے نہیں کیا جائے گا جن سے تُو ڈرتا ہے۔ مَیں خود تجھے بچاؤں گا۔ چونکہ تُو نے مجھ پر بھروسا کیا اِس لئے تُو تلوار کی زد میں نہیں آئے گا بلکہ تیری جان چھوٹ جائے گی۔ یہ رب کا فرمان ہے‘۔“
یرمیاہ 17:39-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
پر اُس دِن مَیں تُجھے رہائی دُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور تُو اُن لوگوں کے حوالہ نہ کِیا جائے گا جِن سے تُو ڈرتا ہے۔ کیونکہ مَیں تُجھے ضرُور بچاؤُں گا اور تُو تلوار سے مارا نہ جائے گا بلکہ تیری جان تیرے لِئے غنِیمت ہو گی اِس لِئے کہ تُو نے مُجھ پر توکُّل کِیا خُداوند فرماتا ہے۔