یرمیاہ 1:4-2
یرمیاہ 1:4-2 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”اَے بنی اِسرائیل، اگر تُم لَوٹنا چاہتے ہو، تو میرے پاس واپس لَوٹ آؤ۔ اگر تُم اَپنے مکرُوہ بُتوں کو میری نظروں سے دُور کر دو اَور مزید گُمراہ نہ ہو، اَور اگر تُم سچّائی، راستی اَور صداقت سے ’زندہ یَاہوِہ کی قَسم کھاؤ،‘ تَب دُنیا کی تمام قومیں تمہارے باعث برکت پائیں گی، اَور یَاہوِہ پر فخر کریں گی۔“
یرمیاہ 1:4-2 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب فرماتا ہے، ”اے اسرائیل، اگر تُو واپس آنا چاہے تو میرے پاس واپس آ! اگر تُو اپنے گھنونے بُتوں کو میرے حضور سے دُور کر کے آوارہ نہ پھرے اور رب کی حیات کی قَسم کھاتے وقت دیانت داری، انصاف اور صداقت سے اپنا وعدہ پورا کرے تو غیراقوام مجھ سے برکت پا کر مجھ پر فخر کریں گی۔“
یرمیاہ 1:4-2 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے اِسرائیل اگر تُو واپس آئے تو خُداوند فرماتا ہے اگر تُو میری طرف واپس آئے اور اپنی مکرُوہات کو میری نظر سے دُور کرے تو تُو آوارہ نہ ہو گا۔ اور اگر تُو سچّائی اور عدالت اور صداقت سے زِندہ خُداوند کی قَسم کھائے تو قَومیں اُس کے سبب سے اپنے آپ کو مُبارک کہیں گی اور اُس پر فخر کریں گی۔