یرمیاہ 22:5
یرمیاہ 22:5 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند فرماتا ہے کیا تُم مُجھ سے نہیں ڈرتے؟ کیا تُم میرے حضُور میں تھرتھراؤ گے نہیں جِس نے ریت کو سمُندر کی حد پر ابدی حُکم سے قائِم کِیا کہ وہ اُس سے آگے نہیں بڑھ سکتا اور ہر چند اُس کی لہریں اُچھلتی ہیں تَو بھی غالِب نہیں آتِیں اور ہر چند شور کرتی ہیں تَو بھی اُس سے تجاوُز نہیں کر سکتِیں؟
یرمیاہ 22:5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کیا تُمہیں میرا خوف نہیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیا تُمہیں میرے حُضُور تھرتھرانا نہیں چاہئے؟ مَیں نے ریت کو سمُندر کی حد مُقرّر کیا، اَور اُسے ایک اَبدی ساحِل بنایا تاکہ وہ اُسے پار نہ کر سکے۔ چاہے لہریں اُٹھیں تَو بھی وہ غالب نہیں آ سکتیں؛ چاہے شور مچائیں تَو بھی آگے نہیں بڑھ سکتیں۔
یرمیاہ 22:5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب فرماتا ہے، ”کیا تمہیں میرا خوف نہیں ماننا چاہئے، میرے حضور نہیں کانپنا چاہئے؟ سوچ لو! مَیں ہی نے ریت سے سمندر کی سرحد مقرر کی، ایک ایسی باڑ بنائی جس پر سے وہ کبھی نہیں گزر سکتا۔ گو وہ زور سے لہریں مارے توبھی ناکام رہتا ہے، گو اُس کی موجیں خوب گرجیں توبھی مقررہ حد سے آگے نہیں بڑھ سکتیں۔