یرمیاہ 22:7-23
یرمیاہ 22:7-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیونکہ جس دن مَیں تمہارے باپ دادا کو مصر سے نکال لایا اُس دن مَیں نے اُنہیں بھسم ہونے والی قربانیاں اور دیگر قربانیاں چڑھانے کا حکم نہ دیا۔ مَیں نے اُنہیں صرف یہ حکم دیا کہ میری سنو! تب ہی مَیں تمہارا خدا ہوں گا اور تم میری قوم ہو گے۔ پورے طور پر اُس راہ پر چلتے رہو جو مَیں تمہیں دکھاتا ہوں۔ تب ہی تمہاری خیر ہو گی۔
یرمیاہ 22:7-23 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کیونکہ جَب مَیں تمہارے آباؤاَجداد کو مِصر سے باہر نکال لایا اَور اُن سے بات کی تو اُس وقت مَیں نے اُنہیں صِرف سوختنی نذروں اَور ذبیحوں کے متعلّق ہی اَحکام نہ دئیے تھے، بَلکہ مَیں نے اُنہیں یہ حُکم دیا تھا کہ میرا حُکم مانو اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا اَور تُم میری قوم ٹھہروگے۔ اَور جِس راہ پر چلنے کا حُکم دُوں، اُس راہ پر چلو تاکہ تمہارا بھلا ہو۔
یرمیاہ 22:7-23 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیونکہ جِس وقت مَیں تُمہارے باپ دادا کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا اُن کو سوختنی قُربانی اور ذبِیحہ کی بابت کُچھ نہیں کہا اور حُکم نہیں دِیا۔ بلکہ مَیں نے اُن کو یہ حُکم دِیا اور فرمایا کہ میری آواز کے شِنوا ہو اور مَیں تُمہارا خُدا ہُوں گا اور تُم میرے لوگ ہو گے اور جِس راہ کی مَیں تُم کو ہدایت کرُوں اُس پر چلو تاکہ تُمہارا بھلا ہو۔