یرمیاہ 23:9-24
یرمیاہ 23:9-24 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”نہ تو دانشمند اَپنی دانائی پر اَور نہ طاقتور اَپنی طاقت پر اَور نہ اَمیر اَپنی دولت پر فخر کرے، لیکن جو فخر کرتا ہے وہ اِس بات پر فخر کرے کہ وہ مُجھے نزدیکی سے جانتا اَور سمجھتا ہے، کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں جو زمین پر رحم، عدل اَور راستی کے کام کرتا ہُوں، کیونکہ اِن ہی باتوں سے میں خُوش ہوتا ہُوں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
یرمیاہ 23:9-24 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب فرماتا ہے، ”نہ دانش مند اپنی حکمت پر فخر کرے، نہ زورآور اپنے زور پر یا امیر اپنی دولت پر۔ فخر کرنے والا فخر کرے کہ اُسے سمجھ حاصل ہے، کہ وہ رب کو جانتا ہے اور کہ مَیں رب ہوں جو دنیا میں مہربانی، انصاف اور راستی کو عمل میں لاتا ہوں۔ کیونکہ یہی چیزیں مجھے پسند ہیں۔“
یرمیاہ 23:9-24 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ نہ صاحِبِ حِکمت اپنی حِکمت پر اور نہ قَوی اپنی قُوّت پر اور نہ مال دار اپنے مال پر فخر کرے۔ لیکن جو فخر کرتا ہے اِس پر فخر کرے کہ وہ سمجھتا اور مُجھے جانتا ہے کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں جو دُنیا میں شفقت و عدل اور راست بازی کو عمل میں لاتا ہُوں کیونکہ میری خُوشنُودی اِن ہی باتوں میں ہے خُداوند فرماتا ہے۔