YouVersion Logo
تلاش

یوحنا 15:21-17

یوحنا 15:21-17 کِتابِ مُقادّس (URD)

اور جب کھانا کھا چُکے تو یِسُوعؔ نے شمعُوؔن پطرس سے کہا اَے شمعُوؔن یُوحنّا کے بیٹے کیا تُو اِن سے زِیادہ مُجھ سے مُحبّت رکھتا ہے؟ اُس نے اُس سے کہا ہاں خُداوند تُو تو جانتا ہی ہے کہ مَیں تُجھے عزِیز رکھتا ہُوں۔ اُس نے اُس سے کہا۔ تو میرے برّے چرا۔ اُس نے دوبارہ اُس سے پِھر کہا اَے شمعُون یُوحنّا کے بیٹے کیا تُو مُجھ سے مُحبّت رکھتا ہے؟ اُس نے کہا ہاں خُداوند تُو تو جانتا ہی ہے کہ مَیں تُجھ کو عزِیز رکھتا ہُوں۔ اُس نے اُس سے کہا تُو میری بھیڑوں کی گلّہ بانی کر۔ اُس نے تِیسری بار اُس سے کہا اَے شمعُوؔن یُوحنّا کے بیٹے کیا تُو مُجھے عزِیز رکھتا ہے؟ چُونکہ اُس نے تِیسری بار اُس سے کہا کیا تُو مُجھے عزِیز رکھتا ہے اِس سبب سے پطرؔس نے دِل گِیر ہو کر اُس سے کہا اَے خُداوند! تُو تو سب کُچھ جانتا ہے۔ تُجھے معلُوم ہی ہے کہ مَیں تُجھے عزِیز رکھتا ہُوں۔ یِسُوعؔ نے اُس سے کہا تو میری بھیڑیں چرا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یوحنا 21

یوحنا 15:21-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

جَب وہ کھانا کھا چُکے، تو آپ نے شمعُونؔ پطرس سے فرمایا، ”یُوحنّؔا کے بیٹے شمعُونؔ، کیاتُم مُجھ سے اِن سَب سے زِیادہ مَحَبّت رکھتے ہو؟“ شمعُونؔ پطرس نے کہا، ”ہاں، خُداوؔند، آپ تو جانتے ہی ہیں کہ میں آپ سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔“ حُضُور عیسیٰ نے پطرس سے فرمایا، ”میرے برّوں کو چرا۔“ حُضُور عیسیٰ نے پھر فرمایا، ”یُوحنّؔا کے بیٹے شمعُونؔ، کیاتُم واقعی مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس نے جَواب دیا، ”ہاں، خُداوؔند، آپ تو جانتے ہی ہیں کہ میں آپ سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔“ حُضُور عیسیٰ نے فرمایا، ”تو پھر میری بھیڑوں کی گلّہ بانی کرو۔“ حُضُور نے تیسری مرتبہ پھر پُوچھا، ”یُوحنّؔا کے بیٹے شمعُونؔ کیاتُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس کو رنج پہنچا کیونکہ حُضُور عیسیٰ نے پطرس سے تین دفعہ پُوچھا تھا، ”کیاتُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس نے کہا، ”خُداوؔند، آپ تو سَب کُچھ جانتے ہیں؛ حُضُور آپ کو خُوب مَعلُوم ہے کہ میں حُضُور سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔“ حُضُور عیسیٰ نے فرمایا، ”تُم میری بھیڑیں چراؤ۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یوحنا 21