ایوب 13:11-15
ایوب 13:11-15 کِتابِ مُقادّس (URD)
اگر تُو اپنے دِل کو ٹِھیک کرے اور اپنے ہاتھ اُس کی طرف پَھیلائے۔ اگر تیرے ہاتھ میں بدکاری ہو تو اُسے دُور کرے اور ناراستی کو اپنے ڈیروں میں رہنے نہ دے تب یقِیناً تُو اپنا مُنہ بے داغ اُٹھائے گا بلکہ تُو ثابِت قدم ہو جائے گا اور ڈرنے کا نہیں
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ایوب 11ایوب 13:11-15 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”پھر بھی اگر تُم دِل سے اُن کی طرف راغِب ہو، اَور اَپنے ہاتھ خُدا کی طرف بڑھاؤ، اگر تُم اَپنے گُناہ آلُودہ ہاتھ دھولو اَور اَپنے خیمہ میں بدکاری کو پنپنے نہ دو، تَب تُم اَپنا مُنہ ندامت کے بغیر اُونچا کروگے؛ تُم ثابت قدم رہوگے اَور خوفزدہ نہ ہوگے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ایوب 11ایوب 13:11-15 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے ایوب، اپنا دل پورے دھیان سے اللہ کی طرف مائل کر اور اپنے ہاتھ اُس کی طرف اُٹھا! اگر تیرے ہاتھ گناہ میں ملوث ہوں تو اُسے دُور کر اور اپنے خیمے میں بُرائی بسنے نہ دے! تب تُو بےالزام حالت میں اپنا چہرہ اُٹھا سکے گا، تُو مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور ڈرے گا نہیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ایوب 11