ایوب 22:24-24
ایوب 22:24-24 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن خُدا اَپنی قُوّت سے سُورماؤں کو گھسیٹ لے جاتے ہیں؛ حالانکہ وہ مضبُوطی سے قائِم نظر آتے ہیں لیکن اُن کی زندگی کا کویٔی بھروسا نہیں۔ حالانکہ وہ اُنہیں سلامتی سے جینے دیتے ہیں، لیکن اُن کی آنکھیں اُن کی راہوں پر لگی رہتی ہیں۔ چند لمحوں کے لیٔے وہ سرفراز کئے جاتے ہیں اَور پھر چل بستے ہیں؛ وہ پست کئے جاتے ہیں اَوروں کی طرح دفن کیٔے جاتے ہیں؛ اَور اناج کی بالوں کی طرح کاٹ ڈالے جاتے ہیں۔
ایوب 22:24-24 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن اللہ زبردستوں کو اپنی قدرت سے گھسیٹ کر لے جاتا ہے۔ وہ مضبوطی سے کھڑے بھی ہوں توبھی کوئی یقین نہیں کہ زندہ رہیں گے۔ اللہ اُنہیں حفاظت سے آرام کرنے دیتا ہے، لیکن اُس کی آنکھیں اُن کی راہوں کی پہرا داری کرتی رہتی ہیں۔ لمحہ بھر کے لئے وہ سرفراز ہوتے، لیکن پھر نیست و نابود ہو جاتے ہیں۔ اُنہیں خاک میں ملا کر سب کی طرح جمع کیا جاتا ہے، وہ گندم کی کٹی ہوئی بالوں کی طرح مُرجھا جاتے ہیں۔
ایوب 22:24-24 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُدا اپنی قُوّت سے زبردستوں کو بھی کھینچ لیتا ہے۔ وہ اُٹھتا ہے اور کِسی کو زِندگی کا یقِین نہیں رہتا۔ خُدا اُنہیں امن بخشتا ہے اور وہ اُسی میں قائِم رہتے ہیں اور اُس کی آنکھیں اُن کی راہوں پر لگی رہتی ہیں۔ وہ سرفراز تو ہوتے ہیں پر تھوڑی ہی دیر میں جاتے رہتے ہیں بلکہ وہ پست کِئے جاتے ہیں اور سب دُوسروں کی طرح راستہ سے اُٹھا لِئے جاتے اور اناج کی بالوں کی طرح کاٹ ڈالے جاتے ہیں۔