ایوب 15:33-18
ایوب 15:33-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
خواب میں، رات کی رُویا میں، جَب لوگوں پر گہری نیند طاری ہوتی ہے، اَور وہ اَپنے بِستر پر سوتے ہیں۔ یا تو وہ اُن کے کانوں میں کچھ کہتے ہیں اَور تنبیہ سے اُنہیں ڈراتے ہیں، تاکہ اِنسان اَپنے بدی سے باز رہے اَور غُرور سے پرہیز کرے۔ تاکہ اُس کی جان قبر سے بچے، اَور اُس کی زندگی تلوار کی مار سے۔
ایوب 15:33-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کبھی وہ خواب یا رات کی رویا میں اُس سے بات کرتا ہے۔ جب لوگ بستر پر لیٹ کر گہری نیند سو جاتے ہیں تو اللہ اُن کے کان کھول کر اپنی نصیحتوں سے اُنہیں دہشت زدہ کر دیتا ہے۔ یوں وہ انسان کو غلط کام کرنے اور مغرور ہونے سے باز رکھ کر اُس کی جان گڑھے میں اُترنے اور دریائے موت کو عبور کرنے سے روک دیتا ہے۔
ایوب 15:33-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
خواب میں۔ رات کی رویا میں جب لوگوں کو گہری نِیند آتی ہے اور بِستر پر سوتے وقت۔ تب وہ لوگوں کے کان کھولتا ہے اور اُن کی تعلِیم پر مُہر لگاتا ہے تاکہ اِنسان کو اُس کے مقصُود سے روکے اور غرُور کو اِنسان سے دُور کرے۔ وہ اُس کی جان کو گڑھے سے بچاتا ہے اور اُس کی زِندگی تلوار کی مار سے۔