ایوب 5:8-7
ایوب 5:8-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن اگر تُم خُدا سے رُجُوع کروگے اَور قادرمُطلق سے اِلتجا کروگے، اگر تُم پاک دِل اَور راستباز ہو، تو خُدا اَب بھی تمہاری طرف مُتوجّہ ہوں گے اَور تُمہیں اَپنے صحیح مقام پر بحال کریں گے۔ تمہاری گذشتہ شان و شوکت کے مُقابلہ میں، تمہارا مُستقبِل زِیادہ رَوشن ہوگا۔
ایوب 5:8-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اب تیرے لئے لازم ہے کہ تُو اللہ کا طالب ہو اور قادرِ مطلق سے التجا کرے، کہ تُو پاک ہو اور سیدھی راہ پر چلے۔ پھر وہ اب بھی تیری خاطر جوش میں آ کر تیری راست بازی کی سکونت گاہ کو بحال کرے گا۔ تب تیرا مستقبل نہایت عظیم ہو گا، خواہ تیری ابتدائی حالت کتنی پست کیوں نہ ہو۔
ایوب 5:8-7 کِتابِ مُقادّس (URD)
تَو بھی اگر تُو خُدا کو خُوب ڈھونڈتا اور قادرِ مُطلق کے حضُور مِنّت کرتا تو اگر تُو پاک دِل اور راست باز ہوتا تو وہ ضرُور اب تیرے لِئے بیدار ہو جاتا اور تیری راست بازی کے مسکن کو برومند کرتا۔ اور اگرچہ تیرا آغاز چھوٹا سا تھا تَو بھی تیرا انجام بُہت بڑا ہوتا۔