یوایل 15:3-16
یوایل 15:3-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
آفتاب اَور مَہتاب تاریک ہو جایٔیں گے، اَور سِتارے بے نُور ہو جایٔیں گے۔ یَاہوِہ صِیّونؔ سے دہاڑے گا اَور یروشلیمؔ سے گرجے گا؛ جِس سے آسمان اَور زمین کانپ اُٹھیں گے۔ لیکن یَاہوِہ اَپنے لوگوں کے لیٔے پناہ گاہ، اَور بنی اِسرائیل کے لیٔے قلعہ ہوگا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یوایل 3یوایل 15:3-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
سورج اور چاند تاریک ہو جائیں گے، ستاروں کی چمک دمک جاتی رہے گی۔ رب کوہِ صیون پر سے دہاڑے گا، یروشلم سے اُس کی گرجتی آواز یوں سنائی دے گی کہ آسمان و زمین لرز اُٹھیں گے۔ لیکن رب اپنی قوم کی پناہ گاہ اور اسرائیلیوں کا قلعہ ہو گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یوایل 3یوایل 15:3-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
سُورج اور چاند تارِیک ہو جائیں گے اور سِتاروں کا چمکنا بند ہو جائے گا۔ کیونکہ خُداوند صِیّوُن سے نعرہ مارے گا اور یروشلیِم سے آواز بُلند کرے گا اور آسمان و زمِین کانپیں گے لیکن خُداوند اپنے لوگوں کی پناہ گاہ اور بنی اِسرائیل کا قلعہ ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یوایل 3