ملاکی 17:3-18
ملاکی 17:3-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اُس روز جَب مَیں عَمل کروں گا،“ تَب وہ میری خاص مِلکیّت ہوں گے؛ اَور مَیں اُن پر اَیسی شفقت کروں گا جَیسے ایک باپ اَپنے خدمت گزار بیٹے پر شفیق ہوتاہے۔ تَب تُم راستبازوں اَور بدکاروں کے درمیان اَور یَاہوِہ کی عبادت کرنے اَور نہ کرنے والوں میں صَاف صَاف اِمتیاز دیکھوگے۔
ملاکی 17:3-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب الافواج فرماتا ہے، ”جس دن مَیں حرکت میں آؤں گا اُس دن وہ میری خاص ملکیت ہوں گے۔ مَیں اُن پر یوں رحم کروں گا، جس طرح باپ اپنے اُس بیٹے پر ترس کھاتا ہے جو اُس کی خدمت کرتا ہے۔ اُس وقت تمہیں راست باز اور بےدین کا فرق دوبارہ نظر آئے گا۔ صاف ظاہر ہو جائے گا کہ اللہ کی خدمت کرنے والوں اور دوسروں میں کیا فرق ہے۔“
ملاکی 17:3-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
ربُّ الافواج فرماتا ہے اُس روز وہ میرے لوگ بلکہ میری خاص مِلکِیّت ہوں گے اور مَیں اُن پر اَیسا رحِیم ہُوں گا جَیسا باپ اپنے خِدمت گُذار بیٹے پر ہوتا ہے۔ تب تُم رجُوع لاؤ گے اور صادِق اور شرِیر میں اور خُدا کی عِبادت کرنے والے اور نہ کرنے والے میں اِمتِیاز کرو گے۔