متی 12:28-15
متی 12:28-15 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور اُنہوں نے بُزُرگوں کے ساتھ جمع ہو کر مشورَہ کِیا اور سِپاہیوں کو بُہت سا رُوپَیہ دے کر کہا۔ یہ کہہ دینا کہ رات کو جب ہم سو رہے تھے اُس کے شاگِرد آ کر اُسے چُرا لے گئے۔ اور اگر یہ بات حاکِم کے کان تک پُہنچی تو ہم اُسے سمجھا کر تُم کو خطرہ سے بچا لیں گے۔ پس اُنہوں نے رُوپَیہ لے کر جَیسا سِکھایا گیا تھا وَیسا ہی کِیا اور یہ بات آج تک یہُودِیوں میں مشہُور ہے۔
متی 12:28-15 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اِس پر اہم کاہِنؔوں نے بُزرگوں سے مِل کر مشورہ کیا اَور سپاہیوں کو منصُوبہ کے تحت، ایک بڑی رقم اَدا کی، اَور کہا، ”تُم یہ کہنا، ’رات کے وقت جَب ہم سو رہے تھے تو اُس کے شاگرد آئے اَور عیسیٰ کی لاش کو چُرا لے گیٔے۔‘ اَور اگر یہ خبر حاکم کے کان تک پہنچی تو ہم اُسے مطمئن کر دیں گے اَور تُمہیں خطرہ سے بچا لیں گے۔“ چنانچہ سپاہیوں نے رقم لے کر جَیسا اُنہیں سِکھایا گیا تھا وَیسا ہی کیا اَور یہ بات آج تک یہُودیوں میں مشہُور ہے۔
متی 12:28-15 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
راہنما اماموں نے قوم کے بزرگوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور پہرے داروں کو رشوت کی بڑی رقم دینے کا فیصلہ کیا۔ اُنہوں نے اُنہیں بتایا، ”تم کو کہنا ہے، ’جب ہم رات کے وقت سو رہے تھے تو اُس کے شاگرد آئے اور اُسے چُرا لے گئے۔‘ اگر یہ خبر گورنر تک پہنچے تو ہم اُسے سمجھا لیں گے۔ تم کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔“ چنانچہ پہرے داروں نے رشوت لے کر وہ کچھ کیا جو اُنہیں سکھایا گیا تھا۔ اُن کی یہ کہانی یہودیوں کے درمیان بہت پھیلائی گئی اور آج تک اُن میں رائج ہے۔