مرقس 35:13-37
مرقس 35:13-37 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”پس جاگتے رہو کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ گھر کا مالک کب آئے گا شام کو، یا آدھی رات کو، یا جَب مُرغ بانگ دیتاہے، یا صُبح کو۔ کہیں اَیسا نہ ہو، کہ وہ اَچانک آ جائے اَور تُمہیں سوتا پایٔے۔ میں جو کُچھ تُم سے کہتا ہُوں، وُہی سَب سے کہتا ہُوں: ’جاگتے رہو!‘ “
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 13مرقس 35:13-37 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تم بھی اِسی طرح چوکس رہو، کیونکہ تم نہیں جانتے کہ گھر کا مالک کب واپس آئے گا، شام کو، آدھی رات کو، مرغ کے بانگ دیتے یا پَو پھٹتے وقت۔ ایسا نہ ہو کہ وہ اچانک آ کر تم کو سوتے پائے۔ یہ بات مَیں نہ صرف تم کو بلکہ سب کو بتاتا ہوں، چوکس رہو!“
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 13مرقس 35:13-37 کِتابِ مُقادّس (URD)
پس جاگتے رہو کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ گھر کا مالِک کب آئے گا۔ شام کو یا آدھی رات کو یا مُرغ کے بانگ دیتے وقت یا صُبح کو۔ اَیسا نہ ہو کہ اچانک آ کر وہ تُم کو سوتے پائے۔ اور جو کُچھ مَیں تُم سے کہتا ہُوں وُہی سب سے کہتا ہُوں کہ جاگتے رہو۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 13