مرقس 21:7-23
مرقس 21:7-23 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیونکہ اندر سے یعنی آدمی کے دِل سے بُرے خیال نِکلتے ہیں۔ حرام کارِیاں۔ چورِیاں۔ خُون ریزِیاں۔ زِناکارِیاں۔ لالچ۔ بدیاں۔ مکّر۔ شہوَت پرستی۔ بدنظری۔ بدگوئی۔ شیخی۔ بیوُقُوفی۔ یہ سب بُری باتیں اندر سے نِکل کر آدمی کو ناپاک کرتی ہیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 7مرقس 21:7-23 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کیونکہ اَندر سے یعنی اُس کے دل سے، بُرے خیال باہر آتے ہیں جَیسے، جنسی بدفعلی، چوری، خُونریزی زنا، لالچ، بدکاری، مَکر و فریب، شَہوت پرستی، بدنظری، کُفر، تکبّر اَور حِماقت۔ یہ سَب بُرائیاں اِنسان کے اَندر سے نکلتی ہیں اَور اُسے ناپاک کردیتی ہیں۔“
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 7مرقس 21:7-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیونکہ لوگوں کے اندر سے، اُن کے دلوں ہی سے بُرے خیالات، حرام کاری، چوری، قتل و غارت، زناکاری، لالچ، بدکاری، دھوکا، شہوت پرستی، حسد، بہتان، غرور اور حماقت نکلتے ہیں۔ یہ تمام بُرائیاں اندر ہی سے نکل کر انسان کو ناپاک کر دیتی ہیں۔“
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 7