نحمیاہ 16:9-17
نحمیاہ 16:9-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”لیکن وہ یعنی ہمارے آباؤاَجداد مغروُر اَور سرکش ہو گئے۔ اُنہُوں نے آپ کی حُکم عُدولی کی، سُننے سے اِنکار کیا اَورجو معجزے آپ نے اُن کے درمیان دِکھائے تھے، اُنہیں یاد نہ رکھا۔ وہ سرکش ہو گئے اَور اُنہُوں نے بغاوت کرکے پھر واپس اَپنی غُلامی میں جانے کے لیٔے اَپنا ایک رہنما مُقرّر کر لیا۔ مگر خُدا آپ غفور، رحیم و کریم، قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت میں غنی ہیں۔ اِس لیٔے آپ نے اُنہیں ترک نہ کیا۔
نحمیاہ 16:9-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
افسوس، ہمارے باپ دادا مغرور اور ضدی ہو گئے۔ وہ تیرے احکام کے تابع نہ رہے۔ اُنہوں نے تیری سننے سے انکار کیا اور وہ معجزات یاد نہ رکھے جو تُو نے اُن کے درمیان کئے تھے۔ وہ یہاں تک اَڑ گئے کہ اُنہوں نے ایک راہنما کو مقرر کیا جو اُنہیں مصر کی غلامی میں واپس لے جائے۔ لیکن تُو معاف کرنے والا خدا ہے جو مہربان اور رحیم، تحمل اور شفقت سے بھرپور ہے۔ تُو نے اُنہیں ترک نہ کیا،
نحمیاہ 16:9-17 کِتابِ مُقادّس (URD)
لیکن اُنہوں نے اور ہمارے باپ دادا نے گھمنڈ کِیا اور گردن کش بنے اور تیرے حُکموں کو نہ مانا۔ اور فرمانبرداری سے اِنکار کِیا اور تیرے عجائِب کو جو تُو نے اُن کے درمِیان کِئے یاد نہ رکھّا بلکہ گردن کش بنے اور اپنی بغاوت میں اپنے لِئے ایک سردار مُقرّر کِیا تاکہ اپنی غُلامی کی طرف لَوٹ جائیں پر تُو وہ خُدا ہے جو رحِیم و کرِیم مُعاف کرنے کو تیّار اور قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت میں غنی ہے۔ سو تُو نے اُن کو ترک نہ کِیا۔