امثال 16:11-31
امثال 16:11-31 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
رحم دِل عورت عزّت پاتی ہے، لیکن سنگدل لوگوں کو محض دولت ملتی ہے۔ رحم دِل اِنسان اَپنی جان کے ساتھ نیکی کرتا ہے، لیکن بےرحم اَپنے جِسم کو دُکھ دیتاہے۔ بدکار دھوکے سے روزی کماتا ہے، لیکن راستی بونے والا سچ مُچ اجر پاتاہے۔ راستی پر چلنے والا زندگی پاتاہے، لیکن بدی کا پیرو اَپنی موت سے ہمکنار ہوتاہے۔ کَج دِلوں سے یَاہوِہ کو نفرت ہے لیکن کامل روِش والوں سے وہ خُوش رہتاہے۔ یقین رکھو کہ بدکار بے سزا نہیں چُھوٹے گا، لیکن جو صادق ہیں وہ آزاد ہو جایٔیں گے۔ حسین عورت جو بے تمیز ہے وہ سُؤرنی کی ناک میں سونے کی نتھ کی مانند ہوتی ہے۔ نیکی سے صادقوں کی خواہش پُوری ہو جاتی ہے، لیکن بدکاروں کی اُمّید کا پھل غضبِ خُداوندی ہوتاہے۔ کویٔی فیّاضی سے دیتاہے اَور پھر بھی بہت زِیادہ پاتاہے؛ اَور دُوسرا بہت محتاط ہوکر بھی مُفلس ہو جاتا ہے۔ فیّاض آدمی سرفراز ہوگا؛ جو دُوسروں کو تازگی بخشتا ہے خُود بھی تازگی پایٔےگا۔ جو اَپنا اناج جمع کرکے بیچتا نہیں لوگ اُس پر لعنت بھیجتے ہیں، لیکن جو اُسے بیچتا ہے وہ برکت کا تاج پہنے گا۔ جو بھلائی ڈھونڈتا ہے اُسے خُوشی حاصل ہوتی ہے، لیکن جو بدی ڈھونڈتا ہے، اُسے بدی ہی ملتی ہے۔ جو اَپنے مال و زَر پر بھروسا کرتا ہے وہ گِر پڑےگا، لیکن صادق ہرے پتّوں کی مانند سرسبز رہیں گے۔ جو اَپنے خاندان کو دُکھ پہُنچاتا ہے وہ ہَوا کا وارِث ہوگا، اَور احمق دانا آدمی کا غُلام بنے گا۔ صادق کا پھل زندگی کا درخت ہے، اَور دانا ہے وہ جو دِلوں کو جیتتا ہے۔ اگر راستباز کو زمین پر بدلہ دیا جائے گا، تو بے دین اَور گُنہگار کا حَشر کیا ہوگا!
امثال 16:11-31 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
نیک عورت عزت سے اور ظالم آدمی دولت سے لپٹے رہتے ہیں۔ شفیق کا اچھا سلوک اُسی کے لئے فائدہ مند ہے جبکہ ظالم کا بُرا سلوک اُسی کے لئے نقصان دہ ہے۔ جو کچھ بےدین کماتا ہے وہ فریب دہ ہے، لیکن جو راستی کا بیج بوئے اُس کا اجر یقینی ہے۔ راست بازی کا پھل زندگی ہے جبکہ بُرائی کے پیچھے بھاگنے والے کا انجام موت ہے۔ رب کج دلوں سے گھن کھاتا ہے، وہ بےالزام راہ پر چلنے والوں ہی سے خوش ہوتا ہے۔ یقین کرو، بدکار سزا سے نہیں بچے گا جبکہ راست بازوں کے فرزند چھوٹ جائیں گے۔ جس طرح سؤر کی تھوتھنی میں سونے کا چھلا کھٹکتا ہے اُسی طرح خوب صورت عورت کی بےتمیزی کھٹکتی ہے۔ اللہ راست بازوں کی آرزو اچھی چیزوں سے پوری کرتا ہے، لیکن اُس کا غضب بےدینوں کی اُمید پر نازل ہوتا ہے۔ ایک آدمی کی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، گو وہ فیاض دلی سے تقسیم کرتا ہے۔ دوسرے کی غربت میں اضافہ ہوتا ہے، گو وہ حد سے زیادہ کنجوس ہے۔ فیاض دل خوش حال رہے گا، جو دوسروں کو تر و تازہ کرے وہ خود تازہ دم رہے گا۔ لوگ گندم کے ذخیرہ اندوز پر لعنت بھیجتے ہیں، لیکن جو گندم کو بازار میں آنے دیتا ہے اُس کے سر پر برکت آتی ہے۔ جو بھلائی کی تلاش میں رہے وہ اللہ کی منظوری چاہتا ہے، لیکن جو بُرائی کی تلاش میں رہے وہ خود بُرائی کے پھندے میں پھنس جائے گا۔ جو اپنی دولت پر بھروسا رکھے وہ گر جائے گا، لیکن راست باز ہرے بھرے پتوں کی طرح پھلیں پھولیں گے۔ جو اپنے گھر میں گڑبڑ پیدا کرے وہ میراث میں ہَوا ہی پائے گا۔ احمق دانش مند کا نوکر بنے گا۔ راست باز کا پھل زندگی کا درخت ہے، اور دانش مند آدمی جانیں جیتتا ہے۔ راست باز کو زمین پر ہی اجر ملتا ہے۔ تو پھر بےدین اور گناہ گار سزا کیوں نہ پائیں؟
امثال 16:11-31 کِتابِ مُقادّس (URD)
نیک سِیرت عَورت عِزّت پاتی ہے اور تُند خُو آدمی مال حاصِل کرتے ہیں۔ رحم دِل اپنی جان کے ساتھ نیکی کرتا ہے لیکن بے رحم اپنے جِسم کو دُکھ دیتا ہے۔ شرِیر کی کمائی باطِل ہے لیکن صداقت بونے والا حقِیقی اجر پاتا ہے۔ صداقت پر قائِم رہنے والا زِندگی حاصِل کرتا ہے اور بدی کا پَیرو اپنی مَوت کو پُہنچتا ہے۔ کج دِلوں سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن کامِل رفتار اُس کی خُوشنُودی ہیں۔ یقِیناً شرِیر بے سزا نہ چُھوٹے گا لیکن صادِقوں کی نسل رہائی پائے گی۔ بے تِمیز عَورت میں خُوب صُورتی گویا سُؤر کی ناک میں سونے کی نَتھ ہے۔ صادِقوں کی تمنّا صِرف نیکی ہے لیکن شرِیروں کی اُمّید غضب ہے۔ کوئی تو بِتھراتا ہے پر تَو بھی ترقّی کرتا ہے اور کوئی واجِبی خرچ سے دریغ کرتا ہے پر تَو بھی کنگال ہے۔ فیّاض دِل موٹا ہو جائے گا اور سیراب کرنے والا خُود بھی سیراب ہو گا۔ جو غلّہ روک رکھتا ہے لوگ اُس پر لَعنت کریں گے لیکن جو اُسے بیچتا ہے اُس کے سر پر برکت ہو گی۔ جو دِل سے نیکی کی تلاش میں ہے مقبُولِیت کا طالِب ہے لیکن جو بدی کی تلاش میں ہے وہ اُسی کے آگے آئے گی۔ جو اپنے مال پر بھروسا کرتا ہے گِر پڑے گا لیکن صادِق ہرے پتّوں کی طرح سرسبز ہوں گے۔ جو اپنے گھرانے کو دُکھ دیتا ہے ہوا کا وارِث ہو گا اور احمق دانا دِل کا خادِم بنے گا۔ صادِق کا پَھل حیات کا درخت ہے اور جو دانِش مند ہے دِلوں کو موہ لیتا ہے۔ دیکھ صادِق کو زمِین پر بدلہ دِیا جائے گا تو کِتنا زِیادہ شرِیر اور گُنہگار کو!