امثال 16:6-19
امثال 16:6-19 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب چھ چیزوں سے نفرت بلکہ سات چیزوں سے گھن کھاتا ہے، وہ آنکھیں جو غرور سے دیکھتی ہیں، وہ زبان جو جھوٹ بولتی ہے، وہ ہاتھ جو بےگناہوں کو قتل کرتے ہیں، وہ دل جو بُرے منصوبے باندھتا ہے، وہ پاؤں جو دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لئے بھاگتے ہیں، وہ گواہ جو عدالت میں جھوٹ بولتا اور وہ جو بھائیوں میں جھگڑا پیدا کرتا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں امثال 6امثال 16:6-19 کِتابِ مُقادّس (URD)
چھ چِیزیں ہیں جِن سے خُداوند کو نفرت ہے بلکہ سات ہیں جِن سے اُسے کراہِیت ہے۔ اُونچی آنکھیں۔ جُھوٹی زُبان۔ بے گُناہ کا خُون بہانے والے ہاتھ۔ برُے منصُوبے باندھنے والا دِل۔ شرارت کے لِئے تیز رَو پاؤں۔ جُھوٹا گواہ جو دروغ گوئی کرتا ہے اور جو بھائیوں میں نِفاق ڈالتا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں امثال 6