زبور 11:119-15
زبور 11:119-15 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں نے تیرے کلام کو اپنے دِل میں رکھ لِیا ہے تاکہ مَیں تیرے خِلاف گُناہ نہ کرُوں۔ اَے خُداوند! تُو مُبارک ہے۔ مُجھے اپنے آئِین سِکھا۔ مَیں نے اپنے لبوں سے تیرے فرمُودہ احکام کو بیان کِیا۔ مُجھے تیری شہادتوں کی راہ سے اَیسی شادمانی ہُوئی جَیسی ہر طرح کی دَولت سے ہوتی ہے۔ مَیں تیرے قوانِین پر غَور کرُوں گا۔ اور تیری راہوں کا لِحاظ رکھُّوں گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 119زبور 11:119-15 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں نے تیرا کلام اپنے دل میں محفوظ رکھا ہے تاکہ تیرا گناہ نہ کروں۔ اے رب، تیری حمد ہو! مجھے اپنے احکام سکھا۔ اپنے ہونٹوں سے مَیں دوسروں کو تیرے منہ کی تمام ہدایات سناتا ہوں۔ مَیں تیرے احکام کی راہ سے اُتنا لطف اندوز ہوتا ہوں جتنا کہ ہر طرح کی دولت سے۔ مَیں تیری ہدایات میں محوِ خیال رہوں گا اور تیری راہوں کو تکتا رہوں گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 119