زبور 3:142-6
زبور 3:142-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
جَب میری رُوح میرے اَندر نڈھال ہو جاتی ہے، تَب آپ ہی میری راہ جانتے ہیں۔ جِس راہ پر میں چلتا ہُوں اُس میں میرے دُشمنوں نے میرے لیٔے پھندا لگا رکھا ہے۔ میری داہنی طرف نگاہ کریں اَور دیکھیں؛ کسی کو میری جان کی پروا نہیں ہے۔ اَور میرے لیٔے کویٔی جائے پناہ نہیں؛ اَور کویٔی میری جان کی فکر نہیں کرتا۔ اَے یَاہوِہ، ”مَیں آپ سے فریاد کرتا ہُوں؛ میں کہتا ہُوں کہ آپ میری پناہ ہیں، زندوں کی زمین میں آپ میرا سَب کچھ ہیں۔“ میری فریاد کی طرف کان لگائیں، میں نہایت پریشان ہُوں؛ میرا تعاقب کرنے والوں سے مُجھے بچائیں، کیونکہ وہ مُجھ سے زِیادہ زورآور ہیں۔
زبور 3:142-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جب میری روح میرے اندر نڈھال ہو جاتی ہے تو تُو ہی میری راہ جانتا ہے۔ جس راستے میں مَیں چلتا ہوں اُس میں لوگوں نے پھندا چھپایا ہے۔ مَیں دہنی طرف نظر ڈال کر دیکھتا ہوں، لیکن کوئی نہیں ہے جو میرا خیال کرے۔ مَیں بچ نہیں سکتا، کوئی نہیں ہے جو میری جان کی فکر کرے۔ اے رب، مَیں مدد کے لئے تجھے پکارتا ہوں۔ مَیں کہتا ہوں، ”تُو میری پناہ گاہ اور زندوں کے ملک میں میرا موروثی حصہ ہے۔“ میری چیخوں پر دھیان دے، کیونکہ مَیں بہت پست ہو گیا ہوں۔ مجھے اُن سے چھڑا جو میرا پیچھا کر رہے ہیں، کیونکہ مَیں اُن پر قابو نہیں پا سکتا۔
زبور 3:142-6 کِتابِ مُقادّس (URD)
جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہ سے واقِف تھا۔ جِس راہ پر مَیں چلتا ہُوں اُس میں اُنہوں نے میرے لِئے پھندا لگایا ہے۔ دہنی طرف نِگاہ کر اور دیکھ مُجھے کوئی نہیں پہچانتا۔ میرے لِئے کہیں پناہ نہ رہی۔ کِسی کو میری جان کی فِکر نہیں۔ اَے خُداوند! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی۔ مَیں نے کہا تُو میری پناہ ہے اور زِندوں کی زمِین میں میرا بخرہ۔ میری فریاد پر توجُّہ کر کیونکہ مَیں نہایت پست ہو گیا ہُوں۔ میرے ستانے والوں سے مُجھے رہائی بخش کیونکہ وہ مُجھ سے زورآور ہیں۔