زبور 1:40-4
زبور 1:40-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں نے صبر سے خُداوند پر آس رکھّی۔ اُس نے میری طرف مائِل ہو کر میری فریاد سُنی۔ اُس نے مُجھے ہولناک گڑھے اور دلدل کی کِیچڑ میں سے نِکالا اور اُس نے میرے پاؤں چٹان پر رکھّے اور میری روِش قائِم کی اُس نے ہمارے خُدا کی سِتایش کا نیا گِیت میرے مُنہ میں ڈالا۔ بہتیرے دیکھیں گے اور ڈریں گے اور خُداوند پر توکُّل کریں گے۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند پر توکُّل کرتا ہے اور مغرُوروں اور دروغ دوستوں کی طرف مائِل نہیں ہوتا۔
زبور 1:40-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میں صبر سے یَاہوِہ کا منتظر رہا؛ اُنہُوں نے میری طرف توجّہ فرمائی اَور میری فریاد سُنی۔ اُنہُوں نے مُجھے ہولناک گڑھے، اَور کیچڑ اَور دلدل سے باہر کھینچ لیا؛ اُنہُوں نے میرے پاؤں چٹّان پر رکھے اَور کھڑے رہنے کے لیٔے مضبُوط جگہ دی۔ یَاہوِہ نے ہمارے خُدا کی سِتائش کا نیا نغمہ، میرے مُنہ میں ڈالا۔ کیٔی لوگ یہ دیکھیں گے، اَور ڈریں گے اَور یَاہوِہ پر توکّل کریں گے۔ مُبارک ہے وہ آدمی جِس کا توکّل یَاہوِہ پر ہے، وہ مغروُروں اَور اُن لوگوں کی طرف مائل نہیں ہوتا، جو جھُوٹے معبُودوں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔
زبور 1:40-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ مَیں صبر سے رب کے انتظار میں رہا تو وہ میری طرف مائل ہوا اور مدد کے لئے میری چیخوں پر توجہ دی۔ وہ مجھے تباہی کے گڑھے سے کھینچ لایا، دلدل اور کیچڑ سے نکال لایا۔ اُس نے میرے پاؤں کو چٹان پر رکھ دیا، اور اب مَیں مضبوطی سے چل پھر سکتا ہوں۔ اُس نے میرے منہ میں نیا گیت ڈال دیا، ہمارے خدا کی حمد و ثنا کا گیت اُبھرنے دیا۔ بہت سے لوگ یہ دیکھیں گے اور خوف کھا کر رب پر بھروسا رکھیں گے۔ مبارک ہے وہ جو رب پر پورا بھروسا رکھتا ہے، جو تنگ کرنے والوں اور فریب میں اُلجھے ہوؤں کی طرف رُخ نہیں کرتا۔