زبور 1:5-3
زبور 1:5-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے یَاہوِہ، میری باتوں پر کان لگائیں، اَور میری آہوں پر توجّہ فرمایئں۔ اَے میرے خُدا، اَے میرے بادشاہ، میری دہائی سُنیں، کیونکہ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی سے دعا کرتا ہُوں۔ اَے یَاہوِہ، آپ صُبح کو میری آواز سُنیں گے؛ کیونکہ مَیں صُبح دَم ہی اَپنی اِلتجائیں آپ کے حُضُور پیش کرتا ہُوں اَور اُمّید لگائے بیٹھا رہتا ہُوں۔
زبور 1:5-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اِسے بانسری کے ساتھ گانا ہے۔ اے رب، میری باتیں سن، میری آہوں پر دھیان دے! اے میرے بادشاہ، میرے خدا، مدد کے لئے میری چیخیں سن، کیونکہ مَیں تجھ ہی سے دعا کرتا ہوں۔ اے رب، صبح کو تُو میری آواز سنتا ہے، صبح کو مَیں تجھے سب کچھ ترتیب سے پیش کر کے جواب کا انتظار کرنے لگتا ہوں۔
زبور 1:5-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُداوند میری باتوں پر کان لگا! میری آہوں پر توجُّہ کر! اَے میرے بادشاہ! اَے میرے خُدا! میری فریاد کی آواز کی طرف مُتوجِّہ ہو کیونکہ مَیں تُجھ ہی سے دُعا کرتا ہُوں۔ اَے خُداوند! تُو صُبح کو میری آواز سُنے گا۔ مَیں سویرے ہی تُجھ سے دُعا کر کے اِنتظار کرُوں گا