زبور 8:52-9
زبور 8:52-9 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن مَیں زَیتُون کے اُس درخت کی مانند ہُوں جو خُدا کے گھر میں سرسبز و شاداب رہتاہے؛ میں خُدا کی لافانی مَحَبّت پر ابدُالآباد تک بھروسا رکھتا ہُوں۔ خُدا، آپ ہی نے جو کچھ کیا ہے اُس کے لیٔے میں ہمیشہ آپ کی سِتائش کرتا رہُوں گا؛ مُجھے آپ کے ہی نام کی آس ہوگی۔ اَور مَیں آپ کے مُقدّسین کے سامنے آپ کے نام کی خوبیاں بَیان کروں گا۔
زبور 8:52-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن مَیں اللہ کے گھر میں زیتون کے پھلتے پھولتے درخت کی مانند ہوں۔ مَیں ہمیشہ کے لئے اللہ کی شفقت پر بھروسا رکھوں گا۔ مَیں ابد تک اُس کے لئے تیری ستائش کروں گا جو تُو نے کیا ہے۔ مَیں تیرے ایمان داروں کے سامنے ہی تیرے نام کے انتظار میں رہوں گا، کیونکہ وہ بھلا ہے۔
زبور 8:52-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
لیکن مَیں تو خُدا کے گھر میں زَیتُون کے ہرے درخت کی مانِند ہُوں۔ میرا توکُّل ابدُالآباد خُدا کی شفقت پر ہے۔ مَیں ہمیشہ تیری شُکرگُذاری کرتا رہُوں گا کیونکہ تُو ہی نے یہ کِیا ہے اور مُجھے تیرے ہی نام کی آس ہو گی کیونکہ وہ تیرے مُقدّسوں کے نزدِیک خُوب ہے۔