زبور 13:69-18
زبور 13:69-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن اَے یَاہوِہ، میری آپ سے یہ دعا ہے، کہ اَپنی نظرِکرم کے وقت؛ اَور اَے خُدا، اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت کے طفیل، مُجھے جَواب دیں اَور نَجات کا یقین دِلائیں۔ مُجھے دلدل میں سے بچا کر نکال لیں، اَور دھنسنے نہ دیں؛ مُجھ سے عداوت رکھنے والو، اَور گہرے پانی سے بچا لیں۔ سیلاب مُجھے گھیرے میں نہ لے سکیں اَور نہ گہراؤ مُجھے نگل پایٔے اَور نہ ہی پاتال مُجھے ہڑپ کر سکے۔ اَے یَاہوِہ، اَپنی بے پایاں رحمت سے مُجھے جَواب دیں؛ اَور اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت سے میری طرف متوجّہ ہوں۔ اَپنے خادِم سے روپوشی نہ کریں؛ مُجھے جلد جَواب دیں کیونکہ مَیں مُصیبت میں ہُوں۔ میرے پاس آکر مُجھے رِہائی بخش دیں؛ میرے دُشمنوں سے مُجھے محفوظ رکھیں۔
زبور 13:69-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن اے رب، میری تجھ سے دعا ہے کہ مَیں تجھے دوبارہ منظور ہو جاؤں۔ اے اللہ، اپنی عظیم شفقت کے مطابق میری سن، اپنی یقینی نجات کے مطابق مجھے بچا۔ مجھے دلدل سے نکال تاکہ غرق نہ ہو جاؤں۔ مجھے اُن سے چھٹکارا دے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔ پانی کی گہرائیوں سے مجھے بچا۔ سیلاب مجھ پر غالب نہ آئے، سمندر کی گہرائی مجھے ہڑپ نہ کر لے، گڑھا میرے اوپر اپنا منہ بند نہ کر لے۔ اے رب، میری سن، کیونکہ تیری شفقت بھلی ہے۔ اپنے عظیم رحم کے مطابق میری طرف رجوع کر۔ اپنا چہرہ اپنے خادم سے چھپائے نہ رکھ، کیونکہ مَیں مصیبت میں ہوں۔ جلدی سے میری سن! قریب آ کر میری جان کا فدیہ دے، میرے دشمنوں کے سبب سے عوضانہ دے کر مجھے چھڑا۔
زبور 13:69-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
لیکن اَے خُداوند تیری خُوشنُودی کے وقت میری دُعا تُجھ ہی سے ہے۔ اَے خُدا! اپنی شفقت کی فراوانی سے اپنی نجات کی سچّائی میں جواب دے۔ مُجھے دلدل میں سے نِکال لے اور دھسنے نہ دے۔ مُجھ سے عداوت رکھنے والوں اور گہرے پانی سے مُجھے بچا لے۔ مَیں سَیلاب میں ڈُوب نہ جاؤُں اور گہراؤ مُجھے نِگل نہ جائے اور پاتال مُجھ پر اپنا مُنہ بند نہ کر لے۔ اَے خُداوند! مُجھے جواب دے کیونکہ تیری شفقت خُوب ہے۔ اپنی رحمتوں کی کثرت کے مُطابِق میری طرف متوجُّہ ہو۔ اپنے بندہ سے رُوپوشی نہ کر کیونکہ مَیں مُصِیبت میں ہُوں۔ جلد مُجھے جواب دے۔ میری جان کے پاس آ کر اُسے چُھڑا لے۔ میرے دُشمنوں کے رُوبرُو میرا فِدیہ دے۔