زبور 1:88-5
زبور 1:88-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
قورح کی اولاد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ طرز: محلت لعنوت۔ ہیمان اِزراحی کا حکمت کا گیت۔ اے رب، اے میری نجات کے خدا، دن رات مَیں تیرے حضور چیختا چلّاتا ہوں۔ میری دعا تیرے حضور پہنچے، اپنا کان میری چیخوں کی طرف جھکا۔ کیونکہ میری جان دُکھ سے بھری ہے، اور میری ٹانگیں قبر میں لٹکی ہوئی ہیں۔ مجھے اُن میں شمار کیا جاتا ہے جو پاتال میں اُتر رہے ہیں۔ مَیں اُس مرد کی مانند ہوں جس کی تمام طاقت جاتی رہی ہے۔ مجھے مُردوں میں تنہا چھوڑا گیا ہے، قبر میں اُن مقتولوں کی طرح جن کا تُو اب خیال نہیں رکھتا اور جو تیرے ہاتھ کے سہارے سے منقطع ہو گئے ہیں۔
زبور 1:88-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُداوند میرے نجات دینے والے خُدا! مَیں نے رات دِن تیرے حضُور فریاد کی ہے۔ میری دُعا تیرے حضُور پُہنچے۔ میری فریاد پر کان لگا۔ کیونکہ میرا دِل دُکھوں سے بھرا ہے اور میری جان پاتال کے نزدِیک پُہنچ گئی ہے۔ مَیں گور میں اُترنے والوں کے ساتھ گِنا جاتا ہُوں۔ مَیں اُس شخص کی مانِند ہُوں جو بِالکُل بیکس ہو۔ گویا مقتُولوں کی مانِند جو قبر میں پڑے ہیں مُردوں کے درمیان ڈال دِیا گیا ہُوں جِن کو تُو پِھر کبھی یاد نہیں کرتا اور وہ تیرے ہاتھ سے کاٹ ڈالے گئے۔