طِطُس 13:2-14
طِطُس 13:2-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور اُس مُبارک اُمّید یعنی اَپنے عظیم خُدا اَور مُنجّی، حُضُور عیسیٰ المسیؔح کے جلال کے ظاہر ہونے کے مُنتظر رہیں، جنہوں نے اَپنے آپ کو ہماری خاطِر قُربان کر دیا تاکہ ہمارا فدیہ ہوکر ہمیں ہر طرح کی بے دینی سے چھُڑا لیں اَور ہمیں پاک کرکے اَپنی خاص مِلکیّت کے لیٔے ایک اَیسی اُمّت بنالیں جو نیک کام کرنے میں سرگرم ہو۔
طِطُس 13:2-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ساتھ ساتھ یہ تربیت اُس مبارک دن کا انتظار کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے جس کی اُمید ہم رکھتے ہیں اور جب ہمارے عظیم خدا اور نجات دہندہ عیسیٰ مسیح کا جلال ظاہر ہو جائے گا۔ کیونکہ مسیح نے ہمارے لئے اپنی جان دے دی تاکہ فدیہ دے کر ہمیں ہر طرح کی بےدینی سے چھڑا کر اپنے لئے ایک پاک اور مخصوص قوم بنائے جو نیک کام کرنے میں سرگرم ہو۔
طِطُس 13:2-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور اُس مُبارک اُمّید یعنی اپنے بزُرگ خُدا اور مُنّجی یِسُوع مسِیح کے جلال کے ظاہِر ہونے کے مُنتظِر رہیں۔ جِس نے اپنے آپ کو ہمارے واسطے دے دِیا تاکہ فِدیہ ہو کر ہمیں ہر طرح کی بے دِینی سے چُھڑا لے اور پاک کر کے اپنی خاص مِلکِیّت کے لِئے ایک اَیسی اُمّت بنائے جو نیک کاموں میں سرگرم ہو۔