زکریاہ 16:8-17
زکریاہ 16:8-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
پھر لازِم ہے کہ تُم اِن باتوں پر عَمل کرو۔ تُم میں سے ہر ایک اَپنے ہمسائے سے سچ بولو، اَور اَپنی عدالتوں میں سچّے اَور منصفانہ فیصلے کیا کرو تاکہ سلامتی ہو۔ یَاہوِہ فرماتے ہیں، تُم میں سے کوئی اَپنے پڑوسی کے خِلاف بُرا منصُوبہ نہ باندھو، اَور جھُوٹی قَسم کو عزیز نہ رکھو۔ مَیں اِن سَب باتوں سے نفرت رکھتا ہُوں۔
زکریاہ 16:8-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن اِن باتوں پر دھیان دو، ایک دوسرے سے سچ بات کرو، عدالت میں سچائی اور سلامتی پر مبنی فیصلے کرو، اپنے پڑوسی کے خلاف بُرے منصوبے مت باندھو اور جھوٹی قَسم کھانے کے شوق سے باز آؤ۔ اِن تمام چیزوں سے مَیں نفرت کرتا ہوں۔‘ یہ رب کا فرمان ہے۔“
زکریاہ 16:8-17 کِتابِ مُقادّس (URD)
پر لازِم ہے کہ تُم اِن باتوں پر عمل کرو۔ تُم سب اپنے پڑوسِیوں سے سچ بولو اور اپنے پھاٹکوں میں راستی سے عدالت کرو تاکہ سلامتی ہو۔ اور تُم میں سے کوئی اپنے بھائی کے خِلاف دِل میں بُرا منصُوبہ نہ باندھے اور جُھوٹی قَسم کو عزِیز نہ رکھّے کیونکہ مَیں اِن سب باتوں سے نفرت رکھتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے۔