مضبوط تعلقات کیسے بنائیںنمونہ

آپ نے کیا کہا؟ 👂
رشتوں میں تنازعات اکثر ہوتے ہیں، اور ان کا سب سے بڑا سبب ہماری غلط تشریح کا رجحان ہے۔
کیا کبھی کسی نے آپ کی بات کو غلط سمجھا ہے؟
آپ تو محبت اور سچائی سے بات کر رہے تھے۔
آپ پوری ہمدردی اور وضاحت کے ساتھ اپنا دل بیان کر رہے تھے،
مگر سامنے والا پھر بھی آپ کی بات کو غلط انداز میں لے گیا۔
یسوع جب تعلیم دیتے تھے تو اکثر کہتے:
"جس کے سننے کے کان ہوں وہ سنے!"
(متی 13:9)
کیوں؟
کیونکہ یسوع جانتے تھے کہ جسمانی کان تو سب کے پاس ہیں،
مگر جذباتی اور روحانی طور پر بہت سے لوگ بہرے ہو چکے ہیں۔
ہم سب کے اندر غلط تشریح کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔
کیونکہ ہم ہر بات کو اپنی سمجھ (وَٹ) کے مطابق جانچتے ہیں۔
میں پہلے بھی "وٹ" کے بارے میں بات کر چکا ہوں۔
ہمارے دماغ، احساسات، یادیں، صدمے اور تعلیم —
سب کچھ ایک الجھے ہوئے ڈھیر کی طرح ہمارے ذہن میں جمع ہوتا ہے۔
اور ہم اسی اُلجھن سے گزر کر دوسروں کی باتوں کی تشریح کرتے ہیں۔
بائبل کہتی ہے:
"اب ہم کو آئینے میں دھندلا سا دکھائی دیتا ہے، مگر اُس وقت رُوبرُو دیکھیں گے۔ اِس وقت میرا علم ناقص ہے، مگر اُس وقت ایسے پورے طور پر پہچانوں گا جیسے میں پہچانا گیا ہوں۔"
(1 کرنتھیوں 13:12)
سچ یہ ہے کہ:
ہم حقائق کے ساتھ نہیں جیتے —
بلکہ ہم ان کی اپنی تشریح کے ساتھ جیتے ہیں۔
لہٰذا جب کوئی آپ سے بات کرتا ہے،
آپ خود بخود اور لاشعوری طور پر اسے اپنی اندرونی کیفیت،
اپنے تلخ یا صاف دل کے مطابق سمجھتے ہیں۔
اگر آپ کا دل زخمی یا تلخ ہے،
تو کوئی بھی شخص آپ سے آسانی سے نہیں گزر سکے گا —
جب تک کہ آپ یسوع کی شفا بخش حضوری اور کسی اچھے معالج کی رہنمائی میں وقت نہ گزاریں۔
وٹ گندے فلٹرز سے بھرا ہوتا ہے —
جو ہمیں دوسروں کی باتوں کو غلط سمجھنے پر مجبور کرتا ہے۔
کیا آپ کے پاس بھی کوئی گندا فلٹر ہے؟
کیا آپ اسے صاف ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں؟
کیا آپ صحت مند اور مضبوط تعلقات بنانا چاہتے ہیں؟
مجھے یقین ہے آپ کا جواب ہاں ہے۔
تو آئیے!
ایک لمحہ نکالیں اور روح القدس کے سا تھ مل کر دعا کریں:
کہ وہ آپ کی تکلیف دہ یادوں اور الفاظ کی دوبارہ تشریح کر نے میں آپ کی مدد کرے۔
خدا آپ کے ماضی کو مٹا نہیں سکتا —
لیکن وہ آپ کو ایک نئی سمجھ، ایک نئی آنکھ دے سکتا ہے۔
اور آپ اپنے رشتوں میں حیرت انگیز نتائج دیکھیں گے۔
کیونکہ
آپ ایک معجزہ ہیں! 🌟
اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتا ہوں A Miracle Every Day۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

مضبوط رشتے بنانے کے اصول بائبل میں محبت، معافی، اتحاد، خدمتگاری، ، اور اعتماد کو تاکیدی طور پر دھرتے ہیں۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/miracle