1
۱-کُرِنتِھیوں 58:15
ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن
غرض، میرے پیارے بھائیو، مضبوط بنے رہیں۔ کوئی چیز آپ کو ڈانواں ڈول نہ کر دے۔ ہمیشہ خداوند کی خدمت جاں فشانی سے کریں، یہ جانتے ہوئے کہ خداوند کے لئے آپ کی محنت مشقت رائیگاں نہیں جائے گی۔
موازنہ
تلاش ۱-کُرِنتِھیوں 15:58
2
۱-کُرِنتِھیوں 57:15
لیکن خدا کا شکر ہے جو ہمیں ہمارے خداوند عیسیٰ مسیح کے وسیلے سے فتح بخشتا ہے۔
تلاش ۱-کُرِنتِھیوں 15:57
3
۱-کُرِنتِھیوں 33:15
فریب نہ کھائیں، بُری صحبت اچھی عادتوں کو بگاڑ دیتی ہے۔
تلاش ۱-کُرِنتِھیوں 15:33
4
۱-کُرِنتِھیوں 10:15
لیکن مَیں جو کچھ ہوں اللہ کے فضل ہی سے ہوں۔ اور جو فضل اُس نے مجھ پر کیا وہ بےاثر نہ رہا، کیونکہ مَیں نے اُن سب سے زیادہ جاں فشانی سے کام کیا ہے۔ البتہ یہ کام مَیں نے خود نہیں بلکہ اللہ کے فضل نے کیا ہے جو میرے ساتھ تھا۔
تلاش ۱-کُرِنتِھیوں 15:10
5
۱-کُرِنتِھیوں 55:15-56
اے موت، تیری فتح کہاں رہی؟ اے موت، تیرا ڈنک کہاں رہا؟“ موت کا ڈنک گناہ ہے اور گناہ شریعت سے تقویت پاتا ہے۔
تلاش ۱-کُرِنتِھیوں 15:55-56
6
۱-کُرِنتِھیوں 51:15-52
دیکھو مَیں آپ کو ایک بھید بتاتا ہوں۔ ہم سب وفات نہیں پائیں گے، لیکن سب ہی بدل جائیں گے۔ اور یہ اچانک، آنکھ جھپکتے میں، آخری بِگل بجتے ہی رونما ہو گا۔ کیونکہ بِگل بجنے پر مُردے لافانی حالت میں جی اُٹھیں گے اور ہم بدل جائیں گے۔
تلاش ۱-کُرِنتِھیوں 15:51-52
7
۱-کُرِنتِھیوں 21:15-22
چونکہ انسان کے وسیلے سے موت آئی، اِس لئے انسان ہی کے وسیلے سے مُردوں کے جی اُٹھنے کی بھی راہ کھلی۔ جس طرح سب اِس لئے مرتے ہیں کہ وہ آدم کے فرزند ہیں اُسی طرح سب زندہ کئے جائیں گے جو مسیح کے ہیں۔
تلاش ۱-کُرِنتِھیوں 15:21-22
8
۱-کُرِنتِھیوں 53:15
کیونکہ لازم ہے کہ یہ فانی جسم بقا کا لباس پہن لے اور مرنے والا جسم ابدی زندگی کا۔
تلاش ۱-کُرِنتِھیوں 15:53
9
۱-کُرِنتِھیوں 25:15-26
کیونکہ لازم ہے کہ مسیح اُس وقت تک حکومت کرے جب تک اللہ تمام دشمنوں کو اُس کے پاؤں کے نیچے نہ کر دے۔ آخری دشمن جسے نیست کیا جائے گا موت ہو گی۔
تلاش ۱-کُرِنتِھیوں 15:25-26
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos