دیکھو وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ
جوتنے والا کاٹنے والے کو
اور انگُور کُچلنے والا بونے والے کو جا لے گا
اور پہاڑوں سے نئی مَے ٹپکے گی اور
سب ٹِیلے گُداز ہوں گے۔
اور مَیں بنی اِسرائیل اپنے لوگوں کو اسِیری سے
واپس لاؤُں گا۔
وہ اُجڑے شہروں کو تعمِیر کر کے اُن میں بُود و باش
کریں گے
اور تاکِستان لگا کر اُن کی مَے پِئیں گے۔
وہ باغ لگائیں گے اور اُن کے پَھل کھائیں گے۔