کیونکہ جب جب مَیں کلام کرتا ہُوں زور سے پُکارتا ہُوں۔
مَیں نے غضب اور ہلاکت کا اِعلان کِیا
کیونکہ خُداوند کا کلام دِن بھر میری ملامت اور ہنسی کا باعِث ہوتا ہے۔
اور اگر مَیں کہُوں کہ مَیں اُس کا ذِکر نہ کرُوں گا
نہ پِھر کبھی اُس کے نام سے کلام کرُوں گا
تو اُس کا کلام میرے دِل میں جلتی آگ کی مانِند ہے
جو میری ہڈِّیوں میں پوشِیدہ ہے
اور مَیں ضبط کرتے کرتے تھک گیا
اور مُجھ سے رہا نہیں جاتا۔