خُدا اپنی قُوّت سے زبردستوں کو بھی کھینچ لیتا ہے۔
وہ اُٹھتا ہے اور کِسی کو زِندگی کا یقِین نہیں رہتا۔
خُدا اُنہیں امن بخشتا ہے اور وہ اُسی میں قائِم
رہتے ہیں
اور اُس کی آنکھیں اُن کی راہوں پر لگی رہتی ہیں۔
وہ سرفراز تو ہوتے ہیں پر تھوڑی ہی دیر میں جاتے
رہتے ہیں
بلکہ وہ پست کِئے جاتے ہیں اور سب دُوسروں کی طرح
راستہ سے اُٹھا لِئے جاتے
اور اناج کی بالوں کی طرح کاٹ ڈالے جاتے ہیں۔