چھ چِیزیں ہیں جِن سے خُداوند کو نفرت ہے بلکہ سات ہیں جِن سے اُسے کراہِیت ہے۔
اُونچی آنکھیں۔
جُھوٹی زُبان۔
بے گُناہ کا خُون بہانے والے ہاتھ۔
برُے منصُوبے باندھنے والا دِل۔
شرارت کے لِئے تیز رَو پاؤں۔
جُھوٹا گواہ جو دروغ گوئی کرتا ہے
اور جو بھائیوں میں نِفاق ڈالتا ہے۔