1
1 تھِسّلُنیِکیوں 16:5-18
اُردو ہم عصر ترجُمہ
ہر وقت خُوش رہو۔ بِلا ناغہ دعا کرو۔ ہر حالات میں شُکر گُزاری کرو کیونکہ خُداوؔند المسیؔح عیسیٰ میں تمہارے لیٔے خُدا کی یہی مرضی ہے۔
موازنہ
تلاش 1 تھِسّلُنیِکیوں 5:16-18
2
1 تھِسّلُنیِکیوں 23:5-24
اَمن کا خُدا خُود ہی تُمہیں مُکمّل طور سے پاک کرے؛ اَور تمہاری رُوح، جان اَور جِسم کو پُوری طرح ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے آنے تک بے عیب محفوظ رکھے۔ تمہارا بُلانے والا سچّا ہے۔ اَور وہ اَیسا ہی کرے گا۔
تلاش 1 تھِسّلُنیِکیوں 5:23-24
3
1 تھِسّلُنیِکیوں 15:5
خبردار! کویٔی شخص کسی سے بدی کے بدلے بدی نہ کرے بَلکہ ہر وقت آپَس میں اَور سَب کے ساتھ نیکی کرنے کی کوشش میں لگے رہو۔
تلاش 1 تھِسّلُنیِکیوں 5:15
4
1 تھِسّلُنیِکیوں 11:5
اِس لیٔے تُم ایک دُوسرے کی حوصلہ اَفزائی کرو اَور ترقّی کا باعث بنو، جَیسا کہ تُم کر بھی رہے ہو۔
تلاش 1 تھِسّلُنیِکیوں 5:11
5
1 تھِسّلُنیِکیوں 14:5
اَور اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم تُمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ کاہل اَور بے قاعدہ چلنے والوں کو سمجھاؤ، بُزدل کو ہِمّت دو اَور کمزوروں کی مدد کرو اَور سَب کے ساتھ تحمُّل سے پیش آؤ۔
تلاش 1 تھِسّلُنیِکیوں 5:14
6
1 تھِسّلُنیِکیوں 9:5
کیونکہ خُدا نے ہمیں اَپنے غضب کے لیٔے نہیں بَلکہ ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے وسیلہ سے نَجات حاصل کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا ہے۔
تلاش 1 تھِسّلُنیِکیوں 5:9
7
1 تھِسّلُنیِکیوں 5:5
کیونکہ تُم سَب نُور کے فرزند اَور دِن کے فرزند ہو؛ ہم نہ تو رات کے ہیں اَور نہ تاریکی کے ہیں۔
تلاش 1 تھِسّلُنیِکیوں 5:5
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos