داروغہ جاگ اُٹھا اَور جَب اُس نے قَید خانہ کے دروازے کھُلے دیکھے تو خیال کیا کہ سارے قَیدی قیدخانہ سے نِکل بھاگے ہیں۔ اُس نے اَپنی تلوار کھینچی اَور چاہتا تھا کہ اَپنے آپ کو مار ڈالے لیکن پَولُسؔ نے چِلّاکر کہا، ”اَپنے آپ کو نُقصان نہ پہنچا! کیونکہ ہم سَب یہاں مَوجُود ہیں!“