1
حزقی ایل 16:34
اُردو ہم عصر ترجُمہ
میں کھویٔے ہوؤں کو تلاش کروں گا اَور بھٹکے ہوؤں کو واپس لاؤں گا۔ میں زخمیوں کی مرہم پٹّی کروں گا اَور کمزوروں کو تقویّت بخشوں گا لیکن موٹوں اَور طاقتوروں کو ختم کر دُوں گا۔ میں اِنصاف کے ساتھ گلّہ کی پاسبانی کروں گا،
موازنہ
تلاش حزقی ایل 34:16
2
حزقی ایل 12:34
جِس طرح ایک چرواہا جَب وہ اَپنے گلّہ کے ساتھ ہوتاہے اَپنی پراگندہ بھیڑوں کی پاسبانی کرتا ہے اِسی طرح میں اَپنی بھیڑوں کی پاسبانی کروں گا۔ میں اُنہیں اُن تمام جگہوں سے چھُڑا لاؤں گا جہاں وہ ابر اَور تاریکی کے دِن تِتّر بِتّر ہو گئی تھیں۔
تلاش حزقی ایل 34:12
3
حزقی ایل 11:34
” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں کہ میں خُود اَپنی بھیڑوں کی تلاش کروں گا اَور اُن کی گلّہ بانی کروں گا۔
تلاش حزقی ایل 34:11
4
حزقی ایل 15:34
میں خُود اَپنی بھیڑوں کو چراؤں گا اَور اُنہیں بِٹھاؤں گا۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔
تلاش حزقی ایل 34:15
5
حزقی ایل 31:34
اَور تُم، اَے میری بھیڑو، میری چراگاہ کی بھیڑو، میرے لوگ ہو اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔‘ “
تلاش حزقی ایل 34:31
6
حزقی ایل 2:34
”اَے آدمؔ زاد، اِسرائیل کے چرواہوں کے خِلاف نبُوّت کر، نبُوّت کر اَور اُن سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: افسوس اِسرائیل کے اُن چرواہوں پرجو صِرف اَپنی فکر کرتے ہیں! کیا یہ مُناسب ہے کہ چرواہے گلّہ کی فکر نہ کریں؟
تلاش حزقی ایل 34:2
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos