تَب یَاہوِہ نے جَواب دیا کہ:
جو کچھ میں ظاہر کروں
اُسے تختیوں پر اَیسا صَاف لِکھ
کہ وہ آسانی سے پڑھا جا سکے۔
تاکہ اعلان کرنے والا اُسے پڑھ سکے اَور دَوڑتے ہوئے بھی اعلان کر سکے۔
کیونکہ یہ رُویا ایک مُقرّرہ وقت کے لیٔے رُکی ہُوئی ہے؛
یہ اَنجام کے بارے میں بتاتی ہے
اَور غلط ثابت نہ ہوگی۔
اگر اُس کو دیر بھی ہو تو بھی اُس کا اِنتظار کر؛
کیونکہ یہ ضروُر واقع ہوگی اَور دیری نہیں ہوگی۔