جنگلی جانور، گیدڑ اَور اُلّو،
میری تعظیم کرتے ہیں،
کیونکہ مَیں بنجر میں پانی مُہیّا کرتا ہُوں
اَور صحرا میں ندیاں جاری کرتا ہُوں،
تاکہ میری اُمّت کے لیٔے،
میری مُنتخب اُمّت کے لیٔے پینے کو پانی ہو،
اَور وہ اَیسی اُمّت جنہیں مَیں نے اَپنے لیٔے بنایا
تاکہ میری حَمد کریں۔