1
یَشعیاہ 1:60
اُردو ہم عصر ترجُمہ
اُٹھ، مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیا، اَور یَاہوِہ کا جلال تُجھ پر آشکار ہُوا۔
موازنہ
تلاش یَشعیاہ 60:1
2
یَشعیاہ 3:60
قومیں تیری رَوشنی کی طرف آئیں گی، اَور بادشاہ تیری صُبح کی تجلّی میں چلیں گے۔
تلاش یَشعیاہ 60:3
3
یَشعیاہ 2:60
دیکھ، زمین پر تاریکی چھائی ہُوئی ہے اَور تیرگی اُمّتوں پر، لیکن یَاہوِہ تُجھ پر طُلوع ہو رہے ہیں اَور اُن کا جلال تُجھ پر ظاہر ہوتاہے۔
تلاش یَشعیاہ 60:2
4
یَشعیاہ 22:60
تُم میں جو کمترین ہوگا ایک ہزار ہو جائے گا، اَور سَب سے حقیر ایک زبردست قوم بَن جائے گا۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں؛ عَین وقت پر میں یہ سَب کچھ تیزی سے عَمل میں لاؤں گا۔“
تلاش یَشعیاہ 60:22
5
یَشعیاہ 19:60
پھر دِن کو سُورج تیری رَوشنی نہ ہوگا، اَور نہ چاند کی چاندنی تُجھ پر چمکے گی، بَلکہ یَاہوِہ تیرا اَبدی نُور ہوگا، اَور تیرا خُدا تیرا جلال ہوگا۔
تلاش یَشعیاہ 60:19
6
یَشعیاہ 20:60
تیرا سُورج پھر کبھی نہ ڈھلے گا، نہ ہی تیرے چاند کو زوال آئے گا؛ یَاہوِہ تیرا اَبدی نُور ہوں گے، اَور تیرے غم کے دِن ختم ہو جایٔیں گے۔
تلاش یَشعیاہ 60:20
7
یَشعیاہ 5:60
تَب تُو دیکھے گی اَور خُوشی سے چمک اُٹھے گی، اَور تیرا دِل خُوشی کے مارے دھڑکنے لگے گا اَور پھُولے نہیں سمائے گا؛ کیونکہ سمُندر کی تمام دولت اَور مُختلف قوموں کا مال و زَر، تیرے پاس لایا جائے گا۔
تلاش یَشعیاہ 60:5
8
یَشعیاہ 4:60
نگاہیں اُٹھا اَور چاروں طرف نظر ڈال: تو تُو دیکھے گی کہ سَب لوگ جمع ہوکر تیرے پاس آ رہے ہیں؛ تیرے بیٹے بھی دُور سے آئیں گے، اَور وہ تیری بیٹیوں کو گود میں اُٹھائے ہُوئے ہوں گے۔
تلاش یَشعیاہ 60:4
9
یَشعیاہ 21:60
پھر تیرے سَب لوگ راستباز ہوں گے اَور اَبد تک مُلک کے وارِث ہوں گے۔ وہ میری لگائی ہُوئی شاخ، اَور میرے ہاتھوں کا کام ہیں، تاکہ میرا جلال ظاہر ہو۔
تلاش یَشعیاہ 60:21
10
یَشعیاہ 18:60
تیرے مُلک میں پھر کبھی تشدّد کا ذِکر نہ ہوگا، نہ ہی تیری حُدوُد کے اَندر تباہی یا بربادی ہوگی، بَلکہ تُو اَپنی دیواروں کا نام نَجات اَور اَپنے پھاٹکوں کا نام حَمد رکھے گی۔
تلاش یَشعیاہ 60:18
11
یَشعیاہ 11:60
تیرے پھاٹک ہمیشہ کھُلے رہیں گے، وہ کبھی بند نہ ہوں گے، خواہ دِن ہو یا رات، تاکہ لوگ مُختلف قوموں کی دولت۔ اَور اُن کے بادشاہوں کو فتح کے جلوس کی شکل میں تیرے پاس لائیں۔
تلاش یَشعیاہ 60:11
12
یَشعیاہ 6:60
اُونٹوں کے جھُنڈ کے جھُنڈ، جِن میں مِدیان اَور عیفاہؔ کی سانڈنیاں بھی ہُوں گی، تیرے مُلک میں ہر طرف پھیل جایٔیں گے۔ اَور شیبا کے سارے لوگ، سونا اَور لوبان لے کر یَاہوِہ کی حَمد کرتے ہُوئے آئیں گے۔
تلاش یَشعیاہ 60:6
13
یَشعیاہ 10:60
پردیسی تیری دیواریں پھر سے تعمیر کریں گے، اَور اُن کے بادشاہ تیری خدمت کریں گے۔ گو مَیں نے غُصّہ مَیں تُجھے مارا، لیکن اَپنی مہربانی سے تُجھ پر رحم کروں گا۔
تلاش یَشعیاہ 60:10
14
یَشعیاہ 15:60
”حالانکہ تُجھے ترک کیا گیا اَور تُجھ سے نفرت کی گئی، یہاں تک کہ کویٔی تُجھ میں سے ہوکر گزرتا بھی نہ تھا، اِس لیٔے مَیں تُجھے ہمیشہ کے لیٔے مایہ ناز اَور تمام نَسلوں کے لیٔے شادمانی کا باعث بنا دُوں گا۔
تلاش یَشعیاہ 60:15
15
یَشعیاہ 16:60
تُو قوموں کا دُودھ پیئے گی اَور شاہی چھاتِیاں چُوسے گی۔ تَب تُو جانے گی کہ میں یَاہوِہ تیرا مُنجّی، تیرا فدیہ دینے والا اَور یعقوب کا قادر خُدا ہُوں۔
تلاش یَشعیاہ 60:16
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos