لیکن خُدا اَپنی قُوّت سے سُورماؤں کو گھسیٹ لے جاتے ہیں؛
حالانکہ وہ مضبُوطی سے قائِم نظر آتے ہیں لیکن اُن کی زندگی کا کویٔی بھروسا نہیں۔
حالانکہ وہ اُنہیں سلامتی سے جینے دیتے ہیں،
لیکن اُن کی آنکھیں اُن کی راہوں پر لگی رہتی ہیں۔
چند لمحوں کے لیٔے وہ سرفراز کئے جاتے ہیں اَور پھر چل بستے ہیں؛
وہ پست کئے جاتے ہیں اَوروں کی طرح دفن کیٔے جاتے ہیں؛
اَور اناج کی بالوں کی طرح کاٹ ڈالے جاتے ہیں۔