لیکن اگر تُم خُدا سے رُجُوع کروگے
اَور قادرمُطلق سے اِلتجا کروگے،
اگر تُم پاک دِل اَور راستباز ہو،
تو خُدا اَب بھی تمہاری طرف مُتوجّہ ہوں گے
اَور تُمہیں اَپنے صحیح مقام پر بحال کریں گے۔
تمہاری گذشتہ شان و شوکت کے مُقابلہ میں،
تمہارا مُستقبِل زِیادہ رَوشن ہوگا۔