مَیں نے صبر سے خُداوند پر آس رکھّی۔ اُس نے میری طرف مائِل ہو کر میری فریاد سُنی۔ اُس نے مُجھے ہولناک گڑھے اور دلدل کی کِیچڑ میں سے نِکالا اور اُس نے میرے پاؤں چٹان پر رکھّے اور میری روِش قائِم کی اُس نے ہمارے خُدا کی سِتایش کا نیا گِیت میرے مُنہ میں ڈالا۔ بہتیرے دیکھیں گے اور ڈریں گے اور خُداوند پر توکُّل کریں گے۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند پر توکُّل کرتا ہے اور مغرُوروں اور دروغ دوستوں کی طرف مائِل نہیں ہوتا۔
پڑھیں زبُور 40
سنیں زبُور 40
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:40-4
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos