1 تواریخ 23
23
بنی لیوی کی ذمّہ داریاں
1جَب داویؔد بُوڑھے اَور عمر رسیدہ ہو گئے تو اُنہُوں نے اَپنے بیٹے شُلومونؔ کو اِسرائیل کا بادشاہ مُقرّر کر دیا۔
2داویؔد نے اِسرائیل کے تمام سرداروں، نیز کاہِنوں اَور لیویوں کو جمع کیا۔ 3تیس بَرس اَور اُس سے زِیادہ عمر کے لیویوں کا شُمار کیا گیا تو وہ تعداد میں اڑتیس ہزار نکلے۔ 4داویؔد نے فرمایا، ”اِن میں سے چوبیس ہزار یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے کام کی نِگرانی کریں گے اَور چھ ہزار اہلکار اَور مُنصِف ہوں گے، 5اَور چار ہزار دربان ہوں گے اَور چار ہزار موسیقی کے اُن سازوں کے ساتھ جو مَیں نے مُہیّا کئے ہیں یَاہوِہ کی حَمد و ثنا کیا کریں گے۔“
6اَور داویؔد نے اُنہیں لیوی کے بیٹوں گیرشون، قُہات اَور مِراریؔ کے ناموں سے گھرانوں میں تقسیم کیا۔
بنی گیرشون
7بنی گیرشون میں سے:
لعدانؔ اَور شِمعیؔ۔
8اَور لعدانؔ کے بیٹے:
یحی ایل، زیتھامؔ اَور یُوایلؔ۔ کُل تین۔
9شِمعیؔ کے بیٹے:
شلُوموتھؔ،#23:9 شلُوموتھؔ کچھ نُسخوں میں شلُومیتؔ بھی لِکھا ہے حاضی ایل اَور حارانؔ، کُل تین
(یہ لعدانؔ کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔)
10اَور شِمعیؔ کے بیٹے:
یاحاتؔھ، زیزاؔ، یعُوسؔ اَور بریعہؔ۔
یہ چاروں شِمعیؔ کے بیٹے تھے۔
11(یاحاتؔھ پہلوٹھا تھا اَور زیزاؔ دُوسرا۔ لیکن یعُوسؔ اَور بریعہؔ کے بیٹے بہت نہ تھے۔ اِس لیٔے وہ ایک ہی آبائی خاندان میں گنے گیٔے جِن کے ذمّہ ایک ہی مُقرّرہ کام تھا۔)
بنی قُہات
12قُہات کے بیٹے:
عمرامؔ، اِضہاؔر، حِبرونؔ اَور عُزّی ايل۔ کُل چار۔
13عمرامؔ کے بیٹے:
اَہرونؔ اَور مَوشہ۔
اَہرونؔ کو یہ اِعزاز دیا گیا کہ وہ اَور اُس کی نَسل اَبد تک پاک ترین مقام میں خدمت اَنجام دیں اَور یَاہوِہ کے آگے آتِشی قُربانیاں گزرانیں اَور بخُور جَلائیں اَور ہمیشہ اُن کا نام لے کر برکت دیں۔ 14مَرد خُدا مَوشہ کے بیٹے لیوی کے قبیلہ میں شُمار کئے گیٔے۔
15مَوشہ کے بیٹے:
گیرشوم اَور الیعزرؔ۔
16گیرشوم کے بیٹے:
شُوبائیلؔ جو پہلوٹھا تھا۔
17الیعزرؔ کا بیٹا:
الیعزرؔ کا ایک ہی بیٹا رحابیّاہؔ تھا،
اُس کے علاوہ اُس کی اَور کوئی دُوسری اَولاد نہ تھی؛ لیکن رحابیّاہؔ کے بہت سے بیٹے پیدا ہُوئے۔
18اِضہاؔر کا بیٹا:
شلُومیتؔ جو خاندان کا سربراہ تھا۔
19حِبرونؔ کے بیٹے:
یرِیاہؔ پہلوٹھا تھا، امریاہؔ دُوسرا،
یحزی ایل تیسرا اَور یُقمعامؔ چوتھا تھا۔
20عُزّی ايل کے بیٹے:
میکاہؔ پہلوٹھا تھا اَور یشیاہؔ دُوسرا۔
بنی مِراریؔ
21مِراریؔ کے بیٹے:
محلیؔ اَور مُوشیؔ۔
محلیؔ کے بیٹے:
الیعزرؔ اَور قیشؔ۔
22اَور الیعزرؔ کی وفات بغیر بیٹے کی ہی ہو گئی، اُس سے صِرف بیٹیاں پیدا ہُوئی تھیں۔ جِن کے چچازاد بھائیوں نے یعنی قیشؔ کے بیٹوں نے اُن سے شادیاں کر لیں۔
23مُوشیؔ کے تین بیٹے پیدا ہُوئے:
محلیؔ، عیدرؔ اَور یریموتؔ۔
24لیوی کے بیٹے اَپنے اَپنے آبائی خاندانوں کے مُطابق یہی تھے یعنی آبائی خاندانوں کے سربراہوں کے طور پر اَپنے اَپنے ناموں کے تحت فرداً فرداً درج فہرست کئے گیٔے تھے۔ بیس بَرس یا اُس سے زِیادہ عمر کے یہی تھے جنہوں نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں خدمت کے کام کئے تھے۔ 25کیونکہ داویؔد نے خیال کیا تھا، ”چونکہ یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا نے اَپنے لوگوں کو آرام بخشا ہے اَور وہ اَبد تک یروشلیمؔ میں سکونت کریں گے، 26اَور آئندہ لیویوں کو بھی یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو اَور اُس کے لیٔے وقف شُدہ ظروف کو اُٹھائے پھرنے کی خدمت نہ ہوگی۔“ 27داویؔد کی سابقہ ہدایات کے مُطابق بیس بَرس اَور اُس سے زِیادہ عمر کے لیویوں کی مردُم شماری کی گئی تھی۔
28لیویوں کا کام یہ تھا کہ وہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اَہرونؔ کی نَسل کی مُختلف خدمات میں مدد کرنا۔ صحنوں اَور حُجروں کی نِگرانی میں، تمام مُقدّس برتنوں اَور اَشیا کو صَاف سُتھرا رکھنے میں اَور خُدا کے گھر کے دیگر فرائض کے کاموں میں اُن کی مدد کرنا شامل تھا۔ 29اَور اِن کے علاوہ اُن کی جَوابدہی نذر کی روٹیاں، مَیدہ کے اناج کی نذر کی قُربانی، بے خمیری روٹیوں، توے پر پکی ہُوئی گول روٹیاں یا تلی ہُوئی چیزوں کی دیکھ بھال کرنا، اَور سَب کی تول اَور تمام پیمانوں کی نِگرانی کرنا۔ 30اَور اُن کا یہ بھی فرض تھا کہ ہر صُبح و شام کھڑے ہوکر یَاہوِہ کی شُکر گزاری اَور سِتائش کریں 31اَور سَبتوں، نئے چاند کی عیدوں اَور مُقرّرہ اِجتماعات میں کھڑے ہوکر یَاہوِہ کی شُکر گزاری اَور سِتائش کریں گے اَور ہمیشہ یَاہوِہ کی حُضُور پُوری تعداد میں سَب سوختنی نذریں گزرانیں جو اُس قائد کے مُطابق ہیں عَمل کریں۔
32اَور یُوں بنی لیوی اَپنے بھائیوں بنی اَہرونؔ کے ماتحت یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں خیمہ اِجتماع کی حِفاظت اَور پاک مقام کے ظروف کی نِگرانی کی خدمات اَنجام دیتے رہیں۔
موجودہ انتخاب:
1 تواریخ 23: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.