YouVersion Logo
تلاش

1 کُرِنتھِیوں 1

1
1پَولُسؔ کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے المسیؔح عیسیٰ کا رسول ہونے کے لیٔے بُلائے گیٔے ہیں، اَور بھایٔی سوستھِنیسؔ کی طرف سے،#1‏:1 یہ پَولُسؔ ہی تھے جنہوں نے یہ خط لِکھّا تھا، اَور سوستھِنیسؔ پَولُسؔ کو مبارکباد دینے میں شامل ہو گئے۔
2خُدا کی اُس جماعت کے نام جو کُرِنتھُسؔ شہر میں ہے، یعنی اُن کے نام جو المسیؔح عیسیٰ میں پاک کیٔے گیٔے اَور مُقدّس ہونے کے لیٔے بُلائے گیٔے ہَیں، اُن سَب کے نام جو ہر جگہ ہمارے اَور اَپنے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کا نام لیتے ہیں:
3ہمارے خُدا باپ اَور خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔
شُکر گُزاری
4میں تمہارے لیٔے ہمیشہ اَپنے خُدا کا شُکر اَدا کرتا ہُوں کیونکہ خُدا نے المسیؔح عیسیٰ کے وسیلہ سے تُم پر فضل کیا ہے۔ 5اَور خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح میں تُم لوگ ہر لِحاظ سے مالا مال ہویٔے یعنی تُم علم والے ہو اَور کلام کرنے میں بھی ماہر ہو، 6اَور خُداوؔند المسیؔح کے بارے میں ہماری گواہی تُم لوگوں میں خُوب قائِم ہو چُکی ہے۔ 7اِس لیٔے تُم کسی رُوحانی نِعمت سے محروم نہیں ہو کیونکہ اَب تُم ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے ظہُور کے نہایت ہی مُنتظر ہو۔ 8وُہی تُمہیں آخِر تک مضبُوطی سے قائِم رکھیں گے تاکہ تُم ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے ظاہر ہونے کے دِن تک بے اِلزام ٹھہرو۔ 9خُدا قابلِ اِعتماد ہے، جِس نے تُمہیں اَپنے بیٹے، ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کی رِفاقت کے لیٔے بُلایا ہے۔
جماعت کے تِفرقے
10اَے بھائیو اَور بہنوں! ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے نام سے تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ تُم ایک دُوسرے سے مُطابقت رکھو تاکہ تُم میں تِفرقے پیدا نہ ہوں اَور تُم سَب ایک دل اَور ایک رائے ہوکر مُکمّل طور پر مُتّحد رہو۔ 11اَے میرے بھائیو اَور بہنوں! خلوئےؔ کے گھروَالوں میں سے چند لوگوں نے مُجھے اِطّلاع دی ہے کہ تُم میں جھگڑے ہوتے ہیں۔ 12مطلب یہ ہے: ”تُم میں کویٔی تو اَپنے آپ کو پَولُسؔ کا پیروکار کہتاہے،“ کویٔی ”اپُلّوسؔ کا،“ کویٔی ”کیفؔا کا#1‏:12 یہی پطرس بھی کَہلاتے ہیں‏،“ اَور کویٔی، ”المسیؔح کا پیروکار۔“
13کیا المسیؔح کو تقسیم کر دیا گیا؟ کیاپَولُسؔ تمہاری خاطِر مصلُوب ہُوا تھا؟ کیاتُم نے پَولُسؔ کے نام پر پاک غُسل لیا تھا؟ 14میں خُدا کا شُکر اَدا کرتا ہُوں کہ کرِسپُسؔ اَور گیُسؔ کے سِوا میں نے کسی کو پاک غُسل نہیں دیا۔ 15تاکہ کویٔی یہ نہ کہہ سکے کہ تُم نے میرے نام پر پاک غُسل لیا۔ 16(ہاں، اِستِفناسؔ کے خاندان کو بھی میں نے پاک غُسل دیا؛ اگر، کسی اَور کو پاک غُسل دیا ہو تو مُجھے یاد نہیں۔) 17کیونکہ المسیؔح نے مُجھے پاک غُسل دینے کے لیٔے نہیں، بَلکہ خُوشخبری سُنانے کے لیٔے بھیجا ہے۔ وہ بھی اِنسانی حِکمت کے کلام سے نہیں تاکہ المسیؔح کی صلیبی موت بے تاثیر نہ ہو۔
المسیؔح، خُدا کی قُدرت اَور حِکمت
18ہلاک ہونے وَالوں کے لیٔے تو صلیب کا پیغام ہے لیکن ہم نَجات پانے وَالوں کے لیٔے خُدا کی قُدرت ہے۔ 19کیونکہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:
”میں دانشمندوں کی دَانش کو نِیست کر ڈالُوں گا؛
اَور عقلمندوں کی عقل کو باطِل کردُوں گا۔“#1‏:19 یسع 29‏:14‏
20کہاں کا دانشمند؟ کہاں کا فقیہ؟ کہاں کا اُس دَور کا بحث کرنے والا؟ کیا خُدا نے دُنیا کی حِکمت کو بےوقُوفی نہیں ٹھہرایا؟ 21کیونکہ جَب دُنیا والے خُدا کی حِکمت کے مُطابق اَپنی دَانش سے خُدا کو نہ جان سکے تو خُدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے وَالوں کو اِس مُنادی کی بےوقُوفی کے وسیلہ نَجات بَخشے۔ 22یہُودی معجزوں کے طالب ہیں اَور یُونانی حِکمت کی تلاش میں ہیں 23مگر ہم اُس المسیؔح مصلُوب کی مُنادی کرتے ہیں: جو یہُودیوں کے نَزدیک ٹھوکر کا باعث اَور غَیریہُودیوں کے نَزدیک بےوقُوفی ہے۔ 24لیکن خُدا کے بُلائے ہویٔے لوگوں کے لیٔے خواہ وہ یہُودی ہوں یا غَیریہُودی، المسیؔح خُدا کی قُدرت اَور خُدا کی حِکمت ہیں۔ 25کیونکہ جسے لوگ خُدا کی بےوقُوفی سمجھتے ہیں وہ آدمیوں کی حِکمت سے زِیادہ حِکمت والی ہے اَور جسے لوگ خُدا کی کمزوری سمجھتے ہیں وہ آدمیوں کی طاقت سے زِیادہ زورآور ہے۔
26اَے بھائیو اَور بہنوں! غور کرو کہ جَب تُم بُلائے گیٔے تھے۔ تَب تُم کیا تھے۔ تُم میں سے بہت سے نہ تو جِسمانی لِحاظ سے دانشور؛ بارسوخ تھے؛ اَور نہ ہی نیک۔ 27لیکن خُدا نے اُنہیں، جو دُنیا کی نظروں میں بے وقُوف ہیں، چُن لیا تاکہ عالِموں کو شرمندہ کرے اَور اُنہیں جو دُنیا کی نظر میں کمزور ہیں، چُن لیا تاکہ زور آوروں کو شرمندہ کرے۔ 28خُدا نے اِس جہاں کے کمینوں، حقیروں بَلکہ بےوُجُودوں کو چُن لیا کہ مَوجُودوں کو نِیست کرے۔ 29تاکہ کویٔی بھی بشر خُدا کے سامنے فخر نہ کر سکے۔ 30لیکن تُم خُدا کی طرف سے المسیؔح عیسیٰ میں ہو جسے خُدا نے ہمارے لیٔے حِکمت، راستبازی، پاکیزگی اَور مخلصی ٹھہرایا۔ 31تاکہ جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”اگر کویٔی فخر کرنا چاہے تو وہ خُداوؔند پر فخر کرے۔“#1‏:31 یرم 9‏:24‏‏

موجودہ انتخاب:

1 کُرِنتھِیوں 1: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in