YouVersion Logo
تلاش

1 یُوحنّا 3

3
1دیکھو، آسمانی باپ نے ہم سے کیسی مَحَبّت کی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کَہلاتے ہیں اَور ہم واقعی ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لیٔے نہیں جانتی کیونکہ اِس نے حُضُور عیسیٰ کو بھی نہیں جانا۔ 2اَے عزیز دوستوں! اِس وقت ہم خُدا کے فرزند ہیں لیکن ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہُواہے کہ ہم اَور کیاہُوں گے لیکن اِتنا ضروُر جانتے ہیں کہ جَب حُضُور عیسیٰ پھر سے ظاہر ہوں گے تو ہم بھی اُن کی مانند ہوں گے کیونکہ ہم حُضُور کو وَیسا ہی دیکھیں گے جَیسا وہ ہیں۔ 3اَورجو کویٔی حُضُور عیسیٰ میں یہ اُمّید رکھتا ہے وہ اَپنے آپ کو وَیسا ہی پاک رکھتا ہے، جَیسا وہ پاک ہے۔
4جو کویٔی گُناہ کرتا ہے وہ شَریعت کی مُخالفت کرتا ہے کیونکہ گُناہ شَریعت کی مُخالفت ہی ہے۔ 5لیکن تُم جانتے ہو کہ حُضُور عیسیٰ اِس لیٔے ظاہر ہویٔے تاکہ وہ ہمارے گُناہوں کو اُٹھالے جایٔیں اَور اُس کی ذات میں گُناہ نہیں ہے۔ 6جو کویٔی اُس میں قائِم رہتاہے وہ گُناہ نہیں کرتے رہتا اَورجو کویٔی گُناہ کرتے رہتاہے اُس نے نہ تو حُضُور عیسیٰ کو دیکھاہے اَور نہ ہی اُن کو جانتا ہے۔
7اَے عزیز فرزندوں! کسی کے فریب میں نہ آنا۔ جو راستبازی کے کام کرتا ہے وہ راستباز ہے جَیسا کہ حُضُور عیسیٰ راستباز ہیں۔ 8جو شخص گُناہ کرتے رہتاہے وہ اِبلیس سے ہے کیونکہ اِبلیس شروع ہی سے گُناہ کرتا آیا ہے۔ خُدا کا بیٹا اِس لیٔے ظاہر ہُوا تاکہ اِبلیس کے کاموں کو تباہ کر دے۔ 9جو کویٔی خُدا سے پیدا ہُواہے وہ لگاتار گُناہ نہیں کرتا کیونکہ اُن کے اَندر خُدا کا تُخم قائِم رکھتا ہے۔ وہ لگاتار گُناہ کر ہی نہیں سکتے کیونکہ وہ خُدا سے پیدا ہویٔے ہیں۔ 10اِسی سے ظاہر ہوتاہے کہ کون خُدا کے فرزند ہیں اَور کون اِبلیس کے۔ جو کویٔی راستبازی کے کام نہیں کرتا وہ خُدا کا فرزند نہیں اَورجو اَپنے بھایٔی یا بہن سے مَحَبّت نہیں رکھتا وہ بھی خُدا کا فرزند نہیں ہے۔
آپَس میں مَحَبّت رکھو
11کیونکہ جو پیغام تُم نے شروع سے ہی سُنا وہ یہ ہے کہ ہم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھیں۔ 12اَور قائِنؔ کی مانندنہ بنیں جو اُس شیطان سے تھا۔ جِس نے اَپنے بھایٔی کو قتل کیا اَور کیوں قتل کیا؟ اِس لیٔے کہ اُس کے تمام کام بدی کے تھے مگر اُس کے بھایٔی کے کام راستبازی کے تھے۔ 13چنانچہ اَے بھائیوں اَور بہنوں! اگر دُنیا تُم سے دُشمنی رکھتی ہے تو تعجُّب نہ کرو۔ 14کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم موت سے نِکل کر زندگی میں داخل ہو گیٔے ہیں، کیونکہ ہم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔ جو مَحَبّت نہیں رکھتا وہ گویا مُردے کی طرح ہے۔ 15جو کویٔی اَپنے بھایٔی سے عداوت رکھتا ہے وہ خُونی ہے اَور تُم جانتے ہو کہ کسی خُونی میں اَبدی زندگی مَوجُود نہیں رہتی۔
16ہم نے مَحَبّت کو اِسی سے جانا ہے کہ حُضُور عیسیٰ نے ہمارے لیٔے اَپنی جان قُربان کر دی۔ اَور ہم پر بھی یہ فرض ہے کہ ہم اَپنے بھائیوں کے واسطے اَپنی جان قُربان کریں۔ 17اگر کسی کے پاس دُنیا کا مال مَوجُود ہے لیکن وہ اَپنے بھایٔی کو محتاج دیکھ کر اُس پر رحم کرنے سے باز رہتاہے تو خُدا کی مَحَبّت اُس میں کِس طرح قائِم رہ سکتی ہے؟ 18اَے عزیز فرزندوں! ہم محض کلام اَور زبان ہی سے نہیں بَلکہ حقیقی طور سے اَور اَپنے عَمل سے بھی مَحَبّت کا اِظہار کریں۔
19غرض اِس سے ہم جان لیتے ہیں کہ ہم حق کے ہیں اَور ہمیں خُدا کی حُضُوری میں دِلی اِطمینان حاصل ہوگا۔ 20اگر ہمارا ضمیر ہمیں اِلزام دے تو خُدا تو ہمارے ضمیر سے بڑا ہے اَور وہ سَب کچھ جانتا ہے۔ 21اَے عزیز دوستوں! اگر ہمارا ضمیر ہمیں مُجرم نہیں ٹھہراتا تو ہمیں خُدا کی حُضُوری میں دِلیری ہوتی ہے۔ 22اَور ہم جو کچھ خُدا سے مانگتے ہیں وہ اُس کی طرف سے ہمیں ملتا ہے کیونکہ ہم اُس کے حُکموں پر عَمل کرتے ہیں اَور وُہی کرتے ہیں جو اُسے پسند ہے۔ 23اَور اُس کا حُکم یہ ہے کہ ہم اُس کے بیٹے حُضُور عیسیٰ المسیؔح کے نام پر ایمان لائیں اَور اُس کے حُکم کے مُطابق ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھیں۔ 24جو کویٔی خُدا کے حُکموں پر عَمل کرتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتاہے اَور خُدا اُس میں، اَور خُدا نے جو پاک رُوح ہمیں بَخشا ہے، ہم اُسی کے وسیلے سے یہ جانتے ہیں کہ خُدا ہم میں قائِم رہتاہے۔

موجودہ انتخاب:

1 یُوحنّا 3: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in