YouVersion Logo
تلاش

1 تِیمُتھِیُس 3

3
جماعت کے رہنما
1یہ بات سچ ہے کہ جو شخص جماعت میں نگہبان کا عہدہ چاہتاہے وہ اَچھّے کام کی خواہش کرتا ہے۔ 2لہٰذا نگہبان کو چاہئے کہ وہ بے اِلزام، ایک بیوی کا شوہر، پرہیزگار، خُود پر قابُو رکھنے والا، قابلِ اِحترام، مُسافر پرور اَور تعلیم دینے کے قابِل ہو۔ 3وہ شرابی اَور مار پیٹ کرنے والا نہ ہو، بَلکہ نرم مِزاج ہو، وہ تکرار کرنے والا اَور زَر دوست نہ ہو۔ 4وہ اَپنے گھر کا بخُوبی بندوبست کرنے والا اَور اَپنے بچّوں کو بڑی سنجِیدگی کے ساتھ تابع رکھتا ہو۔ 5کیونکہ اگر کویٔی اَپنے ہی گھر کا بندوبست کرنا نہیں جانتا تو، وہ خُدا کی جماعت کی خبرگیری کیسے کرے گا؟ 6وہ نَو مُرید نہ ہو، کہ تکبّر کرکے کہیں وہ اِبلیس کی سِی سزا نہ پایٔے۔ 7اَور باہر والوں یعنی غَیر مَسیحیُوں میں بھی اُس کی اَچھّی گواہی ہو، تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ کویٔی اُسے ملامت کرے اَور وہ اِبلیس کے پَھندے میں پھنس جائے۔
8اِسی طرح جماعت کے خادِموں کو چاہیے کہ وہ سنجِیدہ مِزاج ہوں، دو رُخے، شرابی اَور ناجائز کمائی کے لالچی نہ ہوں۔ 9لازِم ہے کہ وہ صَاف ضمیر سے ایمان کی پُراسرار سچّائیاں اَپنے پاک دل میں محفوظ رکھیں۔ 10ضروُری ہے کہ اُنہیں پہلے آزمایا جائے، پھر اگر بے اِلزام نکلیں تو ایک خادِم کے طور پر خدمت کا کام اُن کے سُپرد کیا جائے۔
11ٹھیک اِسی طرح خواتین بھی قابلِ اِحترام، دُوسروں پر تہمت لگانے والی نہ ہوں بَلکہ ہوش مند اَور ہر بات میں وفادار ہوں۔
12خادِم ایک بیوی کے شوہر، اَور اَپنے بچّوں اَور گھروں کو اَچھّی طرح سے بندوبست کرنے والے ہوں۔ 13کیونکہ جو خدمت کا کام بخُوبی اَنجام دیتے ہیں، وہ اَپنے لیٔے اَچھّا مرتبہ اَور اُس ایمان میں جو المسیؔح عیسیٰ پر ہے، بڑی دِلیری حاصل کرتے ہیں۔
حضرت پَولُسؔ کی ہدایات کی وجہ
14میں تیرے پاس جلد ہی آنے کی اُمّید کر رہا ہُوں، پھر بھی تُجھے یہ باتیں لِکھ رہا ہُوں، 15تاکہ اگر مُجھے آنے میں دیر ہو جائے تو، تُجھے مَعلُوم ہو کہ خُدا کے گھر میں، یعنی زندہ خُدا کی جماعت میں جو حق کا سُتون اَور بُنیاد ہے، لوگوں کو اُس کے ساتھ کِس طرح پیش آنا چاہیے۔ 16اِس میں کویٔی شک نہیں کہ حقیقی دِینداری کا سرچشمہ عظیم ہے یعنی:
وہ جو جِسم میں ظاہر ہویٔے،
اَور پاک رُوح کے وسیلہ سے صادق ٹھہرے،
اَور فرشتوں کو دکھائی دئیے،
غَیریہُودیوں میں اُن کی مُنادی ہُوئی،
اَور ساری دُنیا میں لوگ اُن پر ایمان لائے،
اَور خُدا نے حُضُور عیسیٰ کو اَپنے ساتھ رہنے کے لیٔے جلال میں آسمان پر اُٹھالیا۔

موجودہ انتخاب:

1 تِیمُتھِیُس 3: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in